بے سہارا افراد کے لیے وزیر اعلی نے دیا یہ حکم

 



شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوںکو ایک ہزار روپیہ گزر بسر بھتہ دیا جائے: وزیر اعلیٰ
صنعتی یونٹ کے اہلکاروں کی تنخواہ جلداز جلد دلانے کی ہدایت
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن سے متاثر غریب اور کمزور طبقہ کو راحت پہنچانے کے لیے ایک ہزار روپیہ گزر بسر بھتے کی تقسیم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مہم چلا کر باقی تعمیراتی مزدوروں، دہاڑی مزدوروں اوربے سہارا افراد کو فائدہ پہنچانے کی ہدایت دی ہے ۔اب تک مختلف قسم کے 23.70لاکھ کارکنوں کو ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے کل 236.98کروڑ روپئے کاگزر بسر بھتہ مہیا کرایا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس مصیبت کی گھڑی میں کارکنوں، دہاڑی مزدوروں، بے سہارا افراد اور وشوکرماشرم سمان یوجنا کے روایتی کاریگروں وغیرہ کو ایک ـایک ہزار روپئے کی امدادی رقم کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس فراہم کرنے کابندوبست کیاگیا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں چھوٹے ہوئے بے سہارا لوگوں کی جنگی پیمانے پرنشاندہی کرتے ہوئے سبھی ضرورت مندوں کو 01 ہزار روپئے گزر بسر بھتے کا فائدہ دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کی متنوع جہت سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت نے شروع سے ہی موثر قدم اٹھائے۔24مارچ 2020کو 5.97لاکھ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کے اکاؤنٹ میں ایک ـایک ہزار روپئے آرٹی جی ایس کے توسط سے منتقل کئے۔اب تک 13.51لاکھ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو کل 135.10کروڑ روپئے ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے ہیں۔
ٹھیلہ، خوانچہ، ریہڑی وغیرہ لگانے والوں، رکشہ، ای رکشہ ڈرائیوروں، پلے د ار، ریلوے قلی، دہاڑی مزدوروں وغیرہ کے گزر بسر کیلئے 1000روپئے کی رقم ان کے اکاؤنٹ میںمہیا کرانا ریاستی حکومت کی ایک بڑی پہل ہے۔شہری علاقوں میں ایسے 5.82لاکھ لوگوں کو اب تک 58.19کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔وہیںدیہی علاقوں میں اب تک کل 4.37لاکھ بے سہارا افراد کو 43.69کروڑ روپئے کا گزر بسر بھتہ دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں، دفاتر میں کام کرنے والے عارضی ملازمین، آؤٹ سورسنگ اہلکار جو لاک ڈاؤن مدت کی وجہ سے کام کی سائٹ پر موجود نہیں ہو پائے، ایسے اہلکاروں کی غیر موجودگی کی مدت کے اعزازیہ میں کوئی کمی نہ کی جائے۔نجی شعبے کے صنعتی یونٹوں میں کارکنوں اور دیگر اہلکاروں کو بھی لاک ڈاؤن مدت میں اعزازیہ ضرور دیا جائے۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوواقف کرایا گیا کہ کارکنوں کو لاک ڈاؤن مدت کی تنخواہ دلانے کے لئے ریاست کی 36090صنعتی یونٹوں سے رابطہ کیا گیا۔اب تک 34309صنعتی یونٹوں سے ان کے اہلکاروں کو 512.98کروڑ روپئے کی تنخواہ کی ادائیگی کرائی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے صنعتی یونٹوں کے باقی اہلکاروں کی تنخواہ جلد سے جلد دلانے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے ذاتی صنعتی یونٹ اور تجارتی تنصیبات کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آفات کی گھڑی میںانسانیت اور ہمدردی کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنے اہلکاروں کی مکمل مدد کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت غریبوں کے مفادات کے لئے حساس ہے۔اس کے تحت 30مارچ 2020کو 27.15لاکھ منریگا مزدوروں کو611کروڑ روپئے ان کے اکاؤنٹ میں آن لائن منتقل کئے گئے۔انہوں نے کووڈ 19سے بچا ؤاور انفیکشن کے علاج کیلئے کئے گئے بندوبست کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ اس کے مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر اور اکسیجن کا بندوبست ضرور یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹروں سمیت سبھی میڈیکل اسٹاف کے انفیکشن سے بچاؤ کا مناسب بندوبست کیا جائے۔پی پی ای اور این 95 ماسک کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسران کو ضلع سطح پرکووڈ 19کے بچاؤ، علاج اور کنٹرول کاموں کی موثر نگرانی کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کچن بندوبست اپ ڈیٹ کی معلومات حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کے انفیکشن سے متاثرریاست کے کچھ اضلاع اب انفکشن سے مبرا ہو گئے ہیں۔اس کے باوجود وہاں تمام احتیاطی تدابیر برتی جائیں۔ان اضلاع میں لاک ڈاؤن  بندوبست جوںکے توں جاری رہیں گے، اس میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں رہ رہے اتر پردیش شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے چیف سکریٹری، مرکزی داخلہ سکریٹری اور دیگر ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ رابطہ اورمذاکرہ برقرار رکھیں۔اس کے علاوہ، ریاستی حکومت کی جانب سے نامزد نوڈل افسر سے باقاعدہ معلومات حاصل کی جائے۔ریاست میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے مسائل کے حل کے لئے نامزد نوڈل افسر ان طلبا و طالبات سے رابطے میں رہتے ہوئے انکی صحتیابی سے متعلق سفارت خانے کو آگاہ کرتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہر سے آئے لوگوں کے بارے میں جس مقام پر معلومات حاصل ہو، ایسے لوگوں کو وہیں کوارنٹین کیا جائے۔ہاٹ اسپاٹ والے علاقے میں اگر کوئی منڈی ہے تو اسے فوری طور پر شفٹ کریں۔منڈیوںکے چلانے کی حکمت عملی مقامی سطح پر ضلع مجسٹریٹ، پولیس اور منڈی افسر کی جانب سے مقرر کی جائے۔منڈیوں کے چلانے میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھا جائے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی