ویڈیو میں دیکھیں کس سادگی سے منایا گیا سید سالار مسعود غازی کا یوم ولادت


 




 

 




سلطان الشہداء فی الہند حضرت سید سالار مسعود غازی رحمتہ اللہ علیہ کے جشن ولادت کے مبارک موقع پر عقیدت مندوں سے اپنے اپنے گھروں پر رہ کر ہی ایصال ثواب کیا-

 

 

 عالمی شہرت یافتہ بزرگ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کے 1036 ویں جشن ولادت کے موقع پر سبھی عاشقانِ غازی نے حکومت کی جانب سے جاری لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے اور انتظامیہ کی اپیل پر آج اپنے اپنے گھروں پر رہ کر ایصال ثواب و چراغاں کر محبت کا ثبوت پیش کیا، آج کے دن جہاں درگاہ شریف احاطے میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی وہیں لاک ڈاؤن کے مدنظر پوری درگاہ میں سنّاٹا پسرا رہا صرف خدام و انتظامیہ کے مخصوص افراد نے حسب معمول کے مطابق درگاہ شریف میں چراغاں کر فاتحہ خوانی و ایصال ثواب وغیرہ کا اہتمام کیا

 




 

 درگاہ شریف شاہی مسجد کے امام نے کہا کہ یہ آستانہ ہندو مسلم یکجہتی کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں ہر سال لاکھوں افراد بلاتفریق اپنی عقیدت کا نظرانہ پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف صوبوں سے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کورونا وائرس سے خوفزدہ ہیں، ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد اس وباء کی زد میں ہیں ہمارے ملک میں بھی سیکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد اس وباء سے متاثر ہیں جس سے حفاظت کے مدنظر ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لئے عوام اپنے گھروں میں رہ کر اس وائرس کی چین کو توڑیں اور اس وبا سے نجات حاصل کریں- مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو لیکر گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے درگاہ شریف انتظامیہ نے پہلے دن سے ہی عقیدت مندوں سے اپیل کرتے ہوئے درگاہ شریف کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے ، اسکے ساتھ ساتھ عوام سے معاشرتی دوری قائم کرنا، ماسک لگانا، صابن سے بار بار ہاتھ صاف کرنا سمیت تمام ضروری باتوں پر زور دینے کی اپیل کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ ہو سکے اور ہر شخص اس وباء سے محفوظ رہے، ایسے مشکل وقت میں ہماری آپکی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے دۓ گئے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اس جنگ میں شریک ہو کر تمام ہندوستانی کو اس وباء سے نجات دلائیں 

مولانا نے ان  تمام عقیدت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاک ڈاؤن کا خیال رکھتے ہوئے صاحب مزار کے جشن ولادت کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کر اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا اور درگاہ کمیٹی کا تعاون کیا اور دعائے خاص کیا کہ  کورونا سے نجات اور پوری دنیا میں امن وامان قائم رہے۔

اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ، عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، عظمت اللہ گرداور، محمد تاج، سید علی، مقصود راعینی،علیم الحق، محفوظ الرحمن، محمد اسحاق عرف مجن، کاصف اور جیلانی کے علاوہ تمام خدام حاضر رہے





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی