پوروانچل،بندیل کھنڈ اور گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام شروع

 



     ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنایا جائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے ضمن میں پوروانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام20اپریل 2020سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یوپیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفسرجناب اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ متعلقہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹوں کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے۔لکھنؤ شہر کو چھوڑ کر دیگرسبھی اضلاع میں ٹھیکیدار، پی آئی یو کے دفتر کھل چکے ہیں اور تعمیر کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر میںلگے کل مزدوروں کی تعداد اوسطاً  10000ہے جس میں سے فی الحال 4835مزدور اس وقت 8پیکجوں میں موجود ہیں۔جناب اوستھی نے بتایا کہ سبھی کانٹریکٹرس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مزدوروں کا ٹیسٹ اور ان کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرانا یقینی بنائین۔جناب اوستھی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے 42فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا تھا۔اب باقی کام  تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
پوروانچل ایکسپریس وے نیشنل ہائی وے نمبر731لکھنؤسلطان پور روڈ(موضع-چاندسرائے)سے شروع ہو کرضلع-بارہ بنکی، امیٹھی، سلطان پور، اجودھیا، امبیڈرنگر، اعظم گڑھ،مئوہوتے ہوئے ضلع-غازی پور(موضع-حیدریا)میں قومی شاہراہ نمبر 31پر ختم ہوتا ہے۔اس ایکسپریس وے کی کل لمبائی 340.824 کلو میٹر ہے۔
اس کے ساتھ ہی، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے سبھی 6پیکجوں میں سے تین پیکجوں میں تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے، جو کہ بالترتیب پیکیج 1(چترکوٹ،باندہ) پیکج3(ہمیر پور) پیکج6(اوریہ، اٹاوہ)ہے۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر میںلگے کل مزدوروں کی تعداد اوسطاً 6000ہے جس سے 2150مزدور فی الحال موجود ہیں، جن کے ذریعے کام کرایا جانا ہے۔سبھی اضلاع میں ڈی ایم، پی آئی یو  اور اتھارٹی انجینئر کے دفتر بھی کھل چکے ہیں اور تعمیر کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔
بندیل کھنڈ ایکسپریس وے ضلع چترکوٹ میں بھرت کوپ کے پاس سے شروع ہو کرضلع باندہ، ہمیر پور، مہوبہ، جالون، اوریہ ہوتے ہوئے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر قومی شاہراہ نمبر 91(اٹاوہ، بیور مارگ)سے تقریبا 16 کلو میٹر پہلے کدریل گاؤں کے پاس ختم ہو جائے گا۔اس ایکسپریس وے کی لمبائی 296.07کلو میٹر ہے۔
اس کے ساتھ ہی، گورکھپور لنک ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔اس ایکسپریس وے کے پیکیج 1(گورکھپور اور سنت کبیرنگر)میں تعمیر کا کام شروع کیا جا چکا ہے۔ان اضلاع میں ٹھیکیدار، پی آئی یو اور اتھارٹی انجینئر کے دفتر بھی کھل چکے ہیں۔اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے کل 488مزدور موقع پرموجود ہیں، جن کے ذریعے تعمیر ی کام کی شروعات کی گئی ہے۔
گورکھپور لنک ایکسپریس وے، گورکھپور بائی پاس این ایچ27موضع-جیت پور کے پاس سے شروع ہو کر ضلع-گورکھپور، سنت کبیرنگر، امبیڈرنگر ہوتے ہوئے ضلع اعظم گڑھ میں پوروانچل ایکسپریس وے کے چینز 190$855پر ختم ہوگا۔اس ایکسپریس وے کی لمبائی 91.35کلو میٹرہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی