کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھروپی پر بھی غور کریں



وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے ٹیم 11کے ساتھ میٹنگ کی
کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھروپی پر بھی غور کریں
لاک ڈاؤن کے دوران جن صنعتی یونٹوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے، وہاں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کو یقینی بنایا جائے
30 جون تک عوامی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیا جائے، کیونکہ پول ٹیسٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کرکے کورونا پر موثر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔کورونا کے علاج میں لگے ڈاکٹر، نرس، پیرامیڈس اور دیگر اسٹاف کو ہر حال میں میڈیکل انفکشن سے بچایا جائے۔کورونا سے جنگ میں میڈیکل ٹیم کو محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔اس کے لئے کووڈ اسپتالوں میں وافر تعداد میں پی پی ای کٹ، این95ماسک کے بندوبست کو یقینی بنایاجائے۔ساتھ ہی اسپتالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے طبی انفکشن کی روک تھام کے لئے قائم کی گئی ڈیڈی کیٹیڈ ٹیم کوکورونا کے علاج میں لگے سبھی اہلکاروں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کووڈ 19سے نمٹنے کے لئے قائم ٹیم 11کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ک اسپتالوں میں موجود کورونا سے متعلق اور دیگر بایو میڈیکل ویسٹ کا محفوظ ڈسپوزل یقینی بنایا جائے۔سبھی اسپتالوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں لازمی طور پر صرف کووڈ انفکشن کا ہی علاج ہو دیگر طبی سرگرمیاں ان اسپتالوں میں نہ کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھروپی کو بڑھانے پر غور کرنا چاہئے، کیونکہ اس کے اچھے نتائج ملے ہیں۔انہوں نے ملک کی مختلف ریاستوں میں اترپردیش کے لوگوں کوکوارنٹین مدت پوری ہونے کے بعد مرحلہ وار طریقے سے ریاست واپس لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے پرنسپل سکریٹری، پرنسپل سکریٹری صحت اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کوسبھی 19حساس اضلاع کے نوڈل افسر سے فیڈ بیک لینے اورکورونا کے بڑھتے معاملات پر موثر کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جن صنعتی یونٹوںکو چلانے کی اجازت دی گئی ہے، وہاں پر سوشل ڈسٹنسنگ کا سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔یہ بھی دیکھا جائے کی ان یونٹوں میں کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت پر عمل ضرور ہو۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپلائی چین موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ مستقبل میں بھی یہ اسی طرح کام کرتی رہے۔انہوں نے ہوم ڈیلوری میںلگے افراد کی مسلسل نگرانی اور جانچ کرانے کی ہدایت دی، تاکہ ان سے کوروناانفکشن پھیلنے نہ پائے۔انہوں نے والنٹیئرس کی ٹیم قائم کر لوگوں کو کورونا کے بارے میں واقف کرنے کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم میں باقاعدہ صفائی اور سینٹائزیشن کی بھی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری ریاست میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے، کسی بھی حال میں کہیں کوئی بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔گشت بڑھایا جائے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 30جون 2020تک کوئی بھی عوامی پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیوکو کمیونٹی کچن کی طرح ہی شیلٹر ہوم کی بھی جیو ٹیگنگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوارنٹین میں رکھے گئے لوگوں کے نام، ایڈریس، موبائل نمبر مرتب کرتے ہوئے انہیںآروگیہ سیتو ایپ سے جوڑا جائے۔کورونا مریضوں کا علاج کووڈ اسپتالوں میں ہی کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لین دین کے لئے روپئے کارڈ اور دیگر ذریعے کو فروغ دیا جائے۔سبھی دیہی خدمات کو مہیا کرانے کے لئے کسٹمر سروس سینٹر(سی ایس سی)کی طرز پر نظام بنایا جائے، جس سے بینکوں میں ہونے والی بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔بینکوں میں سوشل ڈسٹنسنگ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بات کی یقین دہانی کرئے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کارکنوں کو روزگار ملنے میں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ریاستی حکومت اس کے تئیں پوری طرح حساس ہے اور اس پر نگاہ بنائے ہوئے ہے۔منریگا کے کارکنوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے بنائے گئے ایکشن پلان کو جلدنافذ کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی