مضمون و نظم نویسی اور شارٹ ویڈیو مقابلہ ۳۰ اپریل کو 


علی گڑھ، : ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی، انڈیا، علی گڑھ شاخ کی جانب سے ”ہاتھوں کی صفائی: کووِڈ-19 اور اس کے بعد“ موضوع پر ایک مضمون و نظم نویسی مقابلے ،اور شارٹ ویڈیو مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
 جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مائیکروبایولوجی شعبہ کی ڈاکٹر فاطمہ خاں نے بتایا کہ دونوں انعامی مقابلوں میں کوئی بھی شخص حصہ لے سکتا ہے۔ مضمون یا نظم طبع زاد ہو ، انگریزی، ہندی یا اردو تینوں میں سے کسی بھی زبان میں ہو اور ایک ہزار سے زائد الفاظ پر محیط نہ ہو۔ اسی طرح شارٹ ویڈیو زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کا ہونا چاہئے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد اپنی انٹزیز آئندہ 30اپریل 2020 تک ای میل آئی ڈی hisialigarhchapter@gmail.com پر ارسال کریں۔ ساتھ میں اپنا نام، عمر، عہدہکورس اور ادارے کا نام ضرور لیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی