علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے امتحانات اور داخلہ امتحانات کے سلسلہ میں طلبہ اور امیدواروں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات و داخلہ مسٹر محمد فیصل فرید (موبائل نمبر: 9452040956) اور داخلہ جات شعبہ کے یوڈی سی مسٹر شاہین قریشی اور ایل ڈی سی مسٹر صبیح احمد (0571-2700935) کو نامزد کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ مذکورہ افراد سے دئے گئے نمبروں پر دفتر ی اوقات میں فون کرکے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
دوسری طرف دفتر رابطہ ¿ عامہ، اے ایم یو نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی سال 2019-20 کے لئے سبھی جُفت سمسٹر امتحانات کے آن لائن رجسٹریشن و امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18مئی اور رجسٹریشن سے کسی کورس کو ہٹانے کی آخری تاریخ 21مئی 2020 مقرر کی گئی ہے ۔