جانئے یوگی نے کیوں کی مایاوتی کی تعریف

 



 وزیر اعلی نے کورونا وائرس کے خلاف ریاستی حکومت مہم میں بی ایس پی کے اراکین اسمبلی کوتعاون کرنے کی ہدایت دینے کے لیے بہوجن سماج پارٹی کے قومی صدراور سابق وزیر اعلیٰ کماری مایاوتی کا شکریہ ادا کیا
  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کماری مایاوتی کے ذریعہ کورونا وائرس کے خلاف ریاستی حکومت کی مہم میں بہوجن سماج پارٹی کے اراکین اسمبلی کو تعاون دیئے جانے کی ہدایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پرپورا ملک اس وبائی مرض کے خلاف متحد ہوکر لڑرہا ہے۔سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کر ملک کی اس لڑائی میں حصہ دار بننے والے سبھی عظیم شخصیتوں اور تنظیموں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس لڑائی میں حصہ دار بنیں ۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی