مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے جامعہ انتظامیہ کے ساتھ کی ویڈیو کانفرینسنگ

 



مرکزی وزیر شری رمیش پوکھریال سے جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی ویڈیو کانفرنس ، وائس چانسلر نے تالا بندی کے دوران جامعہ کی پیش رفت سے معزز وزیر جو کرایا روشناس


نئی دہلی :
 انسانی وسائل کے فروغ کے معزز مرکزی وزیر شری رمیش پوکھریال 'نشانک' نے آج شام 4 بجے وزارت برائے انتظامی امور اور دوسرے خود مختار اداروں میں کام کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔


ایچ آر ایم کی جانب سے اس ٹیلی کانفرنس میں ملک کی تقریبا تمام ہی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔


اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی میں آئندہ 6 اپریل ، 2020 (پیر) سے شروع ہونے والے نئے آن لائن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور لاک ڈاؤن کے دوران ہاسٹلوں میں مقیم تقریبا 300 طلبا کے قیام و طعام اور ان کی مناسب دیکھ ریکھ کی بابت محترم وزیر کو تفصیل سے بتایا۔


وائس چانسلر نے محترم وزیر کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر یونیورسٹی میں کیے گیے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 اپریل کو نو بجے 9 منٹ تک لوگ اپنےگھروں کی لائٹس گل کر دیں اور لیمپ ، موم بتیاں یا پھر موبائل فلیش لائٹ روشن کرکے کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے لڑنے کے لیے اتحادی جہد کا مظاہرہ کریں۔


پروفیسر اختر نے کہا کہ آج ٹیلی مواصلات کے ذریعے ہمارے محترم وزیر شری رمیش نشانک جی کی آواز یک گونا خوشی کے ساتھ ساتھ کافی حوصلہ بھی ملا ۔ ہم 5 اپریل 2020 کو اپنے وزیر اعظم کے مشورے اور ہدایتوں پر عمل کرنے کے لئے نئی توانائی کے ساتھ عہد بند ہوں گے اور امید و اتحاد کے ذریعے اندھیروں میں اجالوں کی قندیل روشن کریں گے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی