اے یم یو پروفےسر اسد اللہ خان اعزاز سے سرفراز


علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹر ڈسپلینری باےو ٹےکنالوجی ےونٹ کے کوآر ڈی نےٹر پروفےسر اسد اللہ خاں کو باےوٹےکنالوجی کے مےدان مےں نماےاں خدمات کے پےش نظرشری اوم پرکاش بھسین فاﺅنڈےشن کے ۹۱۰۲ءکے باوقار شری اوم پرکاش بھسین اےوارڈ کے لےے منتخب کےا گےا ہے۔ ےہ اعزاز باےو ٹےکنالوجی کے علاوہ اےگریکلچرل سائنس، الےکٹرانکس، انجینئرنگ اور مےڈیکل سائنس کے مےدان مےں سائنس دانوں کی نماےاں خدمات کے اعتراف کے طور پر دےا جاتا ہے۔
 ملک کے کئی ممتاز سائنس دانوں کو اس اےوارڈ سے سرفراز کےا جا چکا ہے جن مےں اے پی جے عبد الکلام، اےم اےس سوامی ناتھن اور کے جی مےنن شامل ہےں۔ پروفےسر اسد اللہ خان اس اعزاز کو حاصل کرنے والے ےونیورسٹی کے اولین استاذ ہےں، اس سے قبل ےونیورسٹی کے سابق طالب علم اور معروف سائنس داں پروفےسر عبےد صدیقی کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔
 علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفےسرطارق منصور نے اس گرانقدر کامےابی پر پروفےسر خان کو مبارکباد دےتے ہوئے کہا کہ پروفےسر خان کو ملنے والا ےہ اعزاز ےونیورسٹی کے لےے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ اعزاز انہےں جراثیم مخالف مناعت اور جراثیم کی متعدی حےاتےات کے سلسلے مےں ان کی تحقیق کے لےے دےا گےا ہے۔
 اس اعزاز کے تحت پروفےسر خان کو آئندہ نومبر مےں اےک لاکھ روپےہ نقد اور توصیفی سند کے ساتھ ےادگاری نشان سے سرفراز کےا جائے گا۔


 


جدید تر اس سے پرانی