کوٹا سے ریاست واپسی پر تمام طلبہ کو ہوم کوارنٹائین میں رکھا جائے

 



10یا اس سے زائد کورونا مثبت معاملے والے اضلاع میں لاک ڈاو ¿ن نظام کو پوری مستعدی سے جاری رکھا جائے
کسی بھی صورت میں حفاظتی دائرہ نہ ٹوٹنے پائے
ڈور اسٹیپ ڈلیوری میں لگے لوگوں کی بھی جانچ کی جائے
باہر سے آنے والوں کو ہر حال میں کوارنٹائین کیا جائے
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریک کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کی جائے
کورونا مشتبہ افراد کی لازماً ٹیسٹنگ کرائی جائے
پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیا جائے
ایکشن پلان تیار کر ایکسپرےس-وے پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام شروع کرایا جائے
نوڈل افسر ان فون اٹینڈ کر عوام کے مسائل کا تصفیہ کریں: اونیش کمار اوستھی
ریاست کے 8ضلعے کورونا انفکشن سے پاک
ریاست میں اب تک 129لوگ علاج کے بعد صحتیاب
ریاست میں کورونا کے 1030معاملے ایکٹیو
اب تک 31726لوگوں کا سیمپل ٹیسٹ میں 30550لوگوں کی رپورٹ منفی:
-امت موہن پرساد
-لکھنو 
ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں میڈیا نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ کوٹا-راجستھان سے ریاست واپسی پر سبھی طلبہ کی اسکریننگ کراکر ہوم کوارنٹائین میں لازماً رکھے جانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ان طلبہ کے ذریعہ ’آروگیہ سیتو‘ ایپ ڈاو ¿ن لوڈ کرنے کے بعد ہی انہیں گھر بھیجا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی صورت میں حفاظتی دائرہ ٹوٹنے نا پائے، اس کےلئے پوری مستعدی اور چوکسی برتا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ تین دنوں میں کوٹٓ سے تقریباً 10500طلبہ کو بسوں کے توسط سے سوشل ڈسٹینسنگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاست واپس لایا گیا، سبھی طلبہ کی اسکریننگ ، جانچ کے بعد انہیں انکے گھر پر ہوم کوارنٹائین کیا گیا۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ڈور اسٹیپ ڈلیوری سے وابستہ لوگوں کی بھی جانچ کی جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ یہ لوگ ماسک وغیرہ لگاکر اشیاءکی سپلائی کریں۔ باہر سے آنے والوں کو ہر حال میں کوارنٹائین کیا جائے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹریک کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کی جائے۔ کورونا مشتبہ افراد کی لازماً ٹیسٹنگ کرائی جائے۔ پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیا جائے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے 10یا اس سے زائدکورونا مثبت معاملوں والے اضلاع میں لاک ڈاو ¿ن سسٹم کو پوری مستعدی سے جاری رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کووِڈ-19کے انفیکشن کو روکنے کےلئے لاک ڈاو ¿ن ضوابط اور سوشل ڈسٹینسنگ پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جائیے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ مختلف ریاستوں سے ریاست میں واپس پہنچے مزدوروں کو مقامی سطح پر روزگار مہیا کرانے کے مقصد سے زرعی پیداوار کمشنر کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی کی آج میٹنگ مدعو کر ان ایکشن پلان فوراً تیار کر پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ یہ کمیٹی قومی دیہی گزربسر مشن اور منریگا یوجنا کے توسط سے روزگار وضع کے امکانات پر غور وخوض کرے۔ انہوںنے بتایاکہ کچھ صنعتوں کو چلانے کی کچھ شرائط کے ساتھ اجازت کی جائےگی۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ بدنظمی کے حالات نہ پیدا ہونے پائیں۔ سوشل ڈسٹینسنگ کے پیمانوں پر ہرحالت میں عمل کیا جائے۔ ایکشن پلان تیار کر ایکسپریس-وے پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام شروع کرایا جائے۔ انہوںنے پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات کو ہدایت دی ہے بندیل کھنڈ علاقہ میں پینے کا پانی کے مسئلہ پیدا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت ہے کہ سبھی نوڈل افسران فون اٹینڈ کر عوامی مسائل کا تصفیہ کرائیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ پولیس فورس اور پوری میڈیکل ٹیم کو ہر حالت میں انفیکشن سے محفوظ رکھا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ پولیس اہلکار حفاظتی آلات سے آراستہ ہو کرہی فیلڈ پر نکلے۔ماسک، دستانہ اور شیلڈ کا لازماً استعمال کرے۔ کووِڈ-19کے مریضوں کے علاج میں لگے ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کو ہر حالت میں انفیکشن سے بچانے کےلئے سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جن گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں کووِڈ-19کے سیمپل کی ٹیسٹنگ کی سہولت موجود نہیں ہے، وہاں ٹیسٹنگ لیب قائم کی جائے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سے محروم منطقائی ہیڈکواٹر کے ضلع اسپتال میں ٹیسٹنگ لیب قائم کی جائے۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کے کووِڈ کنٹرول ٹریننگ اور اسپتالوں میں انفیکشن سے حفاظت کے سبھی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایمرجنسی خدمات کو شروع کیا جائے۔ ماسٹر ٹرینرس کے توسط سے عوام کو بھی علاج کی ابتدائی اور بنیادی معلومات فراہم کرنے کےلئے ایک ایکشن پلان تیار کریا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ کورونا وائرس کے مد نظر ریاست میں لاک ڈاو ¿ن کی مدت میں محکمہ ¿ پولیس
کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں اب تک دفعہ-188کے تحت 24446 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2061890 گاڑیوں کی چیکنگ میں27272گاڑیاں سیز کرتے ہوئے94988736روپئے کا جرماہ وصول کیا گیا ہے۔ ضروری اشیائ کی فراہمی کےلئے کل 166972گاڑیوں کی پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالا بازاری اور جمع خوری کرنے والے609لوگوں کے خلاف 481ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 218لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت فیک نیوز پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 429معاملوں کو علم میں لیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے ، جو جانچ کے بعد کارروائی کو یقینی بنائے گا۔انہوںنے بتایاکہ تبلیغی جماعت کے 2871لوگوں کی نشاندہی کر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ سبھی 325غیر ملکی باشندوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرکے کوارنٹائین کیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے 45غیر ملکی باشندوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 259پاسپورٹ ضبط کیے گئے ہےں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں اب تک 322ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے 3597906لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں مقیم لوگوں کو 1450ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھ اور مین کے ذرعیہ دودھ تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پھل اور سبزی تقسیم کےلئے کل 2427گاڑیاں لگائی گئی ہیں، ان علاقوں میں 2647لوگوں اور 1925 پروویزنل اسٹور کے توسط سے ضروری اشیئا کی فراہمی کرائی جا رہی ہے۔ ہاٹ اسٹاپ علاقوں کےلئے 155کمیونٹی کچن سرگرم عمل ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش عمارت اور دیگر تعمیراتی مزدور بہبودی بورڈ کی مزدور گزربسر منصوبہ کے تحت تعمیراتی کاموں سے وابستہ شہری اور دیہی علاقوں کے کل 25.13لاکھ مزدوروں کے اکاو ¿نٹ میں ایک-ایک ہزار روپئے کی رقم آرٹی جی ایس کے توسط سے ٹرانسفر کی گئی ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ریاست کی 38437فیکٹریوں سے رابطہ کیا گیا، جن میں 37160کے ذریعہ اپنے کاریگروں کو تقریباً 564.49کروڑ روپئے بطور تنخواہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں 746سرکاری اور 1313رضاکار کمیونٹی کچن کے توسط سے 1334856لوگوں کو فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔وزیراعظم غریب بہبود اناج منصوبہ کے تحت ریاست میں رائج کل 35645732راشن کارڈوں کے مقابلے 29350329کارڈوں پر 614196.045 میٹرن ٹن غذائی اجناس کی مفت تقسیم کی گئی ۔ ریاست میں ڈور-اسٹیپ ڈلیوری سسٹم کے تحت 21829 کرانا اسٹور کھلے ہیں،جن کے توسط سے 50842ڈلیوری مین ضروری اشیاءمتواتر پہنچا رہے ہیں۔ پھل اور سبزی تقسیم نظام کے تحت کل 46848 گاڑیوںکا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں کل 54.70لاکھ لیٹر دودھ کے مقابلے 35.89لاکھ لیٹر دودھ کی تقسیم 21178ڈلیوری مین کے توسط سے کرائی گئی ہے۔
پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ اب تک ریاست کے8ضلعے کورونا انفیکشن سے پورے طرح پاک ہو گئے ہیں۔ ریاست کے 52ضلعوں میں اب تک 1176کورونا مثبت کے معاملے سامنے آئے ہیں،جن میں 1030معاملے ایکٹیو ہیں۔ اب تک 129مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں 15ٹیسٹنگ لیب سرگرم ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ لوک بندھو اسپتال کو ایل-2کٹاگری میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں اب یومیہ 2000سے زائد سیمپل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اب تک 31726لوگوں کو سیمپل ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے 30550لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ 1020لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں اور 10336لوگوں کو فسیلٹی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کورونا مثبت پائے گئے لوگوں میں 0-10عمر کے 19.39فیصد، 21-40عمر کے 48.04فیصد، 41-60عمرکے 24.06فیصد اور 60سے زائد عمر کے لوگوں کی تعداد 8.5فیصد ہے۔ اس میں 78فیصد مرد جبکہ 22فیصد خواتین کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی