آرینج اور گرین زون میں صنعتی سرگرمیوں سے متعلق ایکشن پلان تیارکیا جائے

 



لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرایا جائے: وزیر اعلیٰ
کوارنٹین سینٹر میں صفائی، کھانے اورتحفظ کے بندوبست چست درست ہوں



آرینج اور گرین زون میں صنعتی سرگرمیوں سے متعلق ایکشن پلان تیارکیا جائے


لکھنؤ



 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایل 1، ایل 2اور ایل 3ڈیڈی کیٹیڈکووڈاسپتالوں کی صلاحیت کی توسیع کرکے 52ہزار بستروں کا بندوبست یقینی بنانے کو کہا ہے۔انہوں نے اگلے 15دن میں 25 ہزار اضافی بیڈ کووڈاسپتال کے طور پر مزید تیار کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی جانب سے جنگی پیمانے پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔اس کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے مختلف قسم کے کووڈ اسپتالوں میں کل 17ہزاربیڈ اور محکمہ طبی تعلیم کی جانب سے کل 35ہزار بیڈتیار کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کی کوشش ہونا چاہئے کہ ریاست کے کووڈاسپتالوں میں 01لاکھ بیڈ اگلے ایک ماہ میں مہیاہو جائیں۔
 وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صلاحیت کی توسیع کی اس کارروائی کے تحت محکمہ صحت کی جانب سے ایل 1اسپتالوں میں 10ہزار بیڈ، ایل 2اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت سمیت 05ہزاربیڈ اور ایل 3اسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر مشتمل 02ہزاربیڈوں کا بندوبست کیا جائے۔اسی ضمن میںمحکمہ طبی تعلیم کی جانب سے ایل 1زمرے کے کووڈ اسپتالوں میں 20ہزاربیڈ، ایل 2اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت سمیت 10ہزاربیڈ اور ایل 3 اسپتالوں میں وینٹی لیٹر کے ساتھ 05ہزاربیڈوں کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈاسپتالوں میںپوری طرح پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے انفکشن سے تحفظ کے سبھی اقدامات اپنائے جائیں۔کورونا کے علاج میں لگی طبی ٹیم کو ہر حال میں میڈیکل انفکشن سے بچایا جائے۔کورونا سے جنگ میں میڈیکل ٹیم کو محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔اس کے لئے کووڈاسپتالوں میں کافی تعداد میں پی پی ای کٹ، این 95ماسک کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ساتھ ہی اسپتالوں کی صاف صفائی یقینی بنائیں اور مسلسل سینٹائز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈاسپتالوں میں آیوش کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کی تربیت کراکر انکی خدمات بھی حاصل کرنے پر غور کیا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے وسیع سطح پر ٹیسٹنگ کا بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ جانچ صلاحیت میں اضافہ کے لئے پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیا جائے۔ٹیسٹنگ صلاحیت کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں عالمی سطح کی جدید ٹیکنا لوجی حاصل کرنے پر غور کیا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن کا سختی سے عمل کرایا جائے۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی یا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سبھی سرگرمیوں میں ہر حال میں سوشل ڈسٹنسنگ فالو کرایا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کوسبھی ضروری اشیاء  حاصل ہو۔کالابازاری، ذخیرہ اندوزی اور گھٹ تولی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19کے علاج میں لگے صحت اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دلانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے وبا ئی امراض ایکٹ 1897میں ترمیمی آرڈیننس لایا گیا ہے۔اس آرڈیننس کے نفاذ سے کورونا وبا کے دوران صحت اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے گی۔نئے قانون سے صحت اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ صحت اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگرکورونا وارئیرس صفائی اہلکار، پولیس اہلکار اور ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ 19سے لڑنے کیلئے نامزد دیگر اہلکاروں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیاجائے۔اس سلسلے میں ریاستی حکومت جلد ہی ایک آرڈیننس لائے گی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے نہایت قابل ستائش کام کرتے ہوئے کوٹہ سے ریاست کے سبھی طلبا و طالبات کوحفاظت کے ساتھ ان کے منزل مقصود تک پہنچایا۔کووڈ 19کے دوران مختلف اضلاع میں بھی اچھے کام کئے جا رہے ہیں۔ایسے قابل ذکرکاموں پر مبنی سکسیز کہانی کی اشاعت کرائی جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے مختلف ریاستوں کے لئے نوڈل افسران کے کاموں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سبھی نوڈل افسر فون پر رہتے ہوئے لوگوں کی دقتوں کو سنیں اور ان کاتصفیہ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹین مدت پوری کر ہوم کوارنٹین کے لئے گھر جانے والے مہاجر کارکنوں کو غذائی اجناس کٹ دستیاب کرایا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ گزر بسر بھتہ تمام اہل لوگوں کو فراہم ہو ۔منریگا، اوڈی اوپی ، وشوکرما شرم سمان اسکیم اور خواتین خودامدادی گروپ سے مہاجر کارکنوں کو جوڑ کر انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کی جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریڈ زون کو آرینج زون اور پھر گرین زون میں تبدیل کیا جانا ہے۔آرینج زون اور گرین زون میں صنعتی سرگرمیوںسے متعلق محکمہ صنعتی ترقیات ایکشن پلان تیار کرے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19وباء کے موجودہ تناظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے علاقائی پالیسیوں میں ضرورت کے حساب سے ترمیم کے لئے ایکشن پلان بنایا جائے۔
 اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ، وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی