گھر پر تراویح کے کیا ہیں مسایل


 لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال:  افطار وسحری میںکیا کھائیں جو صحت کے لیے مفید ہو؟
جواب:  رسول اکرم افطار وسحری میں کھجور استعمال فرماتے تھے۔ آپ کا ارشاد گرامی ہے”مومن کی بہترین سحری کھجور ہے۔“ میڈیکل سائنس بھی کھجور کو مکمل اور بہترین غذا قرار دیتی ہے۔
سوال : نابالغ بچہ اگر روزہ رکھ کر توڑ دے یا اس کے والدین رحم کی وجہ سے روزہ کھلوادیں تو کیا اس روزہ کی قضا ضروری ہے؟
جواب : نابالغ بچے کے روزہ توڑنے پر قضا واجب نہیں۔
سوال:  میں گھر پر تراویح پڑھا رہا تھا اور تراویح کے مسائل مجھے معلوم نہیںہے لہذا دوسری رکعت میں بیٹھنے کے بجائے میں کھڑا ہوگیا اور سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا میری تراویح کی نماز ہوجائے گی ؟
جواب:  اگر آپ نے سجدہ سہو نہیںکیا تو نماز کا لوٹانا ضروری ہے۔
سوال:  کیا نابالغ لڑکا تراویح کی نماز پڑھاسکتا ہے؟ 
جواب:  جی نہیں ! کیوں کہ امامت کے لیے بالغ ہونا شرط ہے۔
سوال:  کیا روزے کی حالت میں بلڈ ٹیسٹ کرا نا درست ہے؟ 
جواب:  ہاں ! درست ہے۔


جدید تر اس سے پرانی