لکھنؤ
دفتر آیة اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات مولانا سید سیف عباس نقوی نے دیئے
مومنین کی سہولت کے لئے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے لہٰذا وہ مومنین جو اپنے روزہ ،نماز یا کسی اور دینی مسئلہ میں شک کریں تو تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح10سے12بجے تک ان نمبروں9415580936,9839097407 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
نو ٹ : خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔اس کے علا وہ ای -میل آئیڈی Email:masael786@gmail.comکے ذریعہ بھی معلومات حا صل کرسکتے ہیں ۔
سوال :۔بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کرونا مرض سے بچنے کے لیے تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد پانی پیتے رہنا چاہئے تاکہ حلق خشک نہ ہو تو ایسی صورت میں روزہ کیسے رکھا جائے گا۔
جواب ۔اگر ڈاکٹر با قاعدہ طور پر اس بات کو آپ سے کہیں کہ آپ کرونا سے بچنے کے لیے ہر گھنٹے پانی پیجئے کیونکہ آپ کو کرونا مرض ہونے کا ڈر ہے تو روزہ نہیں رکھا جائے گا ۔ ورنہ اس انسان پر روزہ واجب ہے ۔
سوال: آج کل لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے دن بھر گھر میں رہتے ہیں اور کوئی کام اور نو کری نہیں ہے تو ایسی صورت میں وقت گزارنے کے لیے کیا موبائل وغیرہ پر گیم کھیلے جا سکتے ہیں ۔
جواب :لاک ڈاو ¿ ن کی وجہ سے گھر میں رہنے کا مو قع ملا ہے تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ بہتر یہ ہے کہ آپ موبائل وغیرہ پر گیم کھیلنے سے بہتر ہے کہ آپ تلا وت قرآن کریں ۔عبا دت کریں ۔ اگر کوئی موبائل پر گیم کھیلتا ہے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
سوال :۔اگر کوئی شخص ظہر اور عصر کی نماز آخر وقت پڑھے اور پھر مغرب اور عشاءکا وقت داخل ہوتے ہی نماز پڑھے اس طرح سے چاروں نمازیں ایک وضو سے پڑھی جا سکتی ہیں ؟
جواب ۔اگر وضو باطل نہیں ہوا ہے تو چاروں نمازیں ایک وضو سے پڑھ سکتا ہے ۔
سوال:۔کیا مرد اور عورت سب پر تقلید کرنا واجب اور ضروری ہے ؟
جواب ۔ ہر بالغ وعاقل پر تقلید کرنا ضروری ہے جب کہ لڑکا ۵۱ سال کا ہو جائے تقلید کرےگا اور لڑکی ۹ سال کی عمر میں تقلید کرے گی۔
سوال : روزوں سے متعلق حکم اللہ نے قرآن پاک میں کہا بیان فرمایا ہے ؟
جواب : اللہ نے قرآن پاک کا دوسر ا سورہ بقرة اس میں روزے سے متعلق حکم بیان کیا گیاہے ۔
٭٭