اسلامک سنٹر سوشل میڈیاپر تلاوت قرآن نشر کرے گا


قرآن سننے بھی ثوا ب ہے

لکھنو ¿،۔ قرآن کریم خالق کائنات کی آخری کتاب ہے۔ یہ انتہائی احترام عظمت وبرکت کی حامل کتا ب ہے۔خدائے رحمن ورحیم نے اس کو اپنے آخری رسول رحمة للعامین پر تقریباً ۳۲ برس کے عرصے میں مکمل نازل کیا۔اس کی پہلی وحی رمضان میں آئی اور آخری وحی رسول اکرم کے آخری حج میں اتری۔ قرآن کریم اسلامی شریعت کا اولین مصدر وماخذ ہے۔ فرزندان اسلام کی اس سے والہانہ محبت وشیفتگی کو پوری دنیا جانتی ہے۔ مسلمان دنیا کے جس خطے اور جس آبادی میں رہتے بستے ہوںوہ قرآن مجید سے اپنا رشتہ ہمیشہ جوڑے رہتے ہیں۔ اس کے احکام وہدایات پر عمل کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔ انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے۔ اس کی تلاوت درست طریقے پر ہو اس کے لیے الگ سے ایک فن یعنی تجوید وقرا ¿ت کے قواعد وضوابط مدون کیے گئے ہیں۔ قرا ¿ت کے متعدد لہجے دنیا بھر میں رائج ہیں۔ متعدد مدارس میں فن تجوید باقاعدہ نصاب تعلیم کا ایک جز ہے۔اس نصاب کو مکمل کرنے پر تصدیق نامہ دیا جاتا ہے۔
رمضان وہ مبارک ماہ ہے جس میں قرآن کریم جیسا ”ہدایت نامہ“نازل ہوا۔ اس ماہ کے بابرکت دنوں میںرب کریم نے روزہ فرض کیا ہے تو اس کی مقدس راتوں میںرسول اکرم نے تراویح کی نماز کا اہتمام کیا ہے۔ اپنے محبوب رسول کی سنتوں کی پابندی کرنے والے خوش قسمت مسلمانوںنے ہر دور اور دنیاکے ہر حصے میں تراویح کی سنت کی حفاظت کی ہے۔ روزے کی حالت میں اور رمضان میںہر نیکی کا ثواب کئی کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کرے۔ اسی لیے وہ تراویح کا اہتمام کرتا ہے۔
اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا لاک ڈاﺅن کا شکارہے۔ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی تدبیر نافذ کی ہے۔ اس لیے مسجدوں میں نماز ادا کرنے کی ممانعت ہے۔ مسلمانوں پر اس کا اثر بہت ہے۔ان کو معلوم ہے کہ قرآن کریم کی نہ صرف تلاوت کرنا بلکہ اس کو دیکھنا اور سننا بھی بہت ہی اجر وثواب کا عمل ہے۔ اس لیے انہوںنے اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل سے رجوع کیا۔ سنٹر کے علمائے کرام نے مسلمانوں کی بے تابی ، تڑپ ، بے چینی اور قرآن کریم سے ان کی والہانہ وابستگی کو محسوس کرکے یہ طے کیا کہ سوشل میڈیا جو آج کل عام لوگوں کی زندگی میں بے حد دخیل ہوچکا ہے کے واسطے سے تجوید وقرا ¿ت کے اصول وقواعد کی رعایت کرتے ہوئے تلاوت قرآن نشر کی جائے۔
چناں چہ ۴۲اپریل سے روزانہ ۲ پاروں کی تلاوت فیس بک کے پیج https://www.facebook.com/islamiccentreofindia/پر شب میں۸ سے ۹ بجے تک نشر کی جائے گی۔مسلمانوںکو چاہیے کہ باوضو ہوکر روزانہ ان دو پاروں کو پوری توجہ کے ساتھ تمام گھر والوں کے ساتھ سماعت فرمائیںاور اس کے بعد ۰۲ رکعات تراویح ادا کریں۔ جس کو جتنی سورتیں یاد ہو ںوہ تراویح میں پڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس عمل سے قرآن کریم سننے کا اجر وثواب ملے گا اور ایک قرآن پندرہ رمضان تک ان شاءاﷲ مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ تراویح کے بعد اس موذی وبا کے جلد خاتمے کی دعائیں کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی