پی ایم مودی کے پیغام سے یہ معضور بن گیا ماسک مین‎













 

 




صوبہ اترپردیش کے ضلع بہرائچ سے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں ایک ایسی تصویر نکل کر سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر اپ بھی کہنے کو مجبور ہوجائیں گے کہ حالات چاہے جتنے ہی دیگر گوں کیوں نہ ہوں، مگر حوصلوں پر ثابت قدم رہنے سے ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے، شہر کی سڑکوں پر آج کل پیروں سے معذور ایک شخص اپنی ٹرائی سائیکل پر سیکڑوں ماسک ٹانگ کر آواز لگا رہا کہ

"آیئے ماسک لیجئے اور کورونا کو بھگائے" ۔




 

شہر کے محلہ باغبانی کا رہنے والا پیروں سے معذور ساجد نامی شخص ماسک بیچتے وقت معاشرتی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کو ماسک فروخت کررہا ہے، لاک ڈاؤن سے پہلے ساجد ای رکشہ چلا کر اپنی روزی روٹی کماتا تھا، مگر وبائی مرض کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا یہ روزگار بند ہوگیا، مگر وہ ہمت نہیں ہارا، ایک دن ملک کے وزیر اعظم کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ سبھی لوگ ماسک لگا کر ہی گھروں سے نکلیں لہٰذا میرے اہل خانہ نے گھر ہی پر ماسک بنانا شروع کردیا، اور میں اپنی ٹرائی سائیکل پر ماسک ٹانگ کر گلی گلی محلوں محلوں میں صرف 10 روپیہ میں ماسک فروخت کرتا ہوں، جس سے ہماری روزی روٹی چل جاتی ہے، ساجد کا کہنا ہے کہ معاشرتی فاصلہ اور ماسک سے کورونا جیسے وبائی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے، میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سستے داموں میں ماسک دستیاب ہوسکے، تاکہ بیماری سے بچا جاسکے، ساجد کے اس حوصلے کو دیکھتے ہوئے اس کی ہر چہار جانب ستائش ہورہی ہے اور اسکے حوصلے و جذبہ کو سلام کرتے ہیں -


 

 



 










ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی