لاک ڈاؤن کا مطلب ٹوٹل لاک ڈاؤن ہے: وزیر اعلیٰ

 



غیر متاثرہ اضلاع میں صنعتی یونٹوں کوشروع کرایا جائے
رمضان میں سحرو افطار کے وقت بھیڑ جمع نہ ہونے پائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب ٹوٹل لا ک ڈاؤن ہے۔لہذا لاک ڈاؤن کا سختی سے صد فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی یا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تمام سرگرمیوں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن مدت میں ضروری اشیاء کی فراہمی متاثر نہ ہونے پائے۔کسی کو بھی سپلائی چین بندوبست کے غلط استعمال کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں لگے لوگوں کی بھی میڈیکل جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو اداروں کی جانب سے کمیونٹی کچن میں مہیا کرائے جا رہے کھانے کی جانچ کی ہدایت بھی دی۔
ٹیسٹنگ صلاحیت کو تیزی سے بڑھائے جانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرمنطقہ ہیڈ کوارٹر پر ایک ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے جس سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ ممکن ہو سکے۔علی گڑھ، سہارنپور اور مراد آبادانفکشن کے نقطہ نظر سے حساس ہیں۔اس لئے انکے ضلع اسپتالوںمیں ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے۔جانچ کے کام میں تیزی لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ طبی ٹیک نیشینوں کی ٹریننگ کرائی جائے۔ جانچ لیبارٹریوں کے آلات کو درست رکھا جائے۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوواقف کرایا گیا کہ ابھی تک انفکشن سے متاثر 10 ضلع کوروناسے مبرا ہو چکے ہیں۔22ضلع پہلے ہی کورونا سے پاک ہیں۔اس طرح فی الحال ریاست کے کل 32 ضلع کورونا وائرس انفیکشن سے پاک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے پاک اضلاع میں بھی مکمل نگرانی اور احتیاطی تدابیر برتنا ضروری ہے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی حالت میں تحفظ چین ٹوٹنے نہ پائے۔
وزیر اعلیٰ نے سبھی پینڈگ سیمپل کی تیزی سے جانچ کرانے اور انفکشن تحفظ سے متعلق معیار اور رہنما ہدایت پر عمل نہ کر طبی انفکشن پھیلانے والے پرائیوٹ اسپتالوں کو سیل کر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتالوں اورمیڈیکل کالجوں کے ذریعہ انفکشن سے تحفظ کے لئے اپنائے  جا رہے بندوبست کی نگرانی ریاستی حکومت کے ایک میڈیکل افسرسے کرایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ طبی انفکشن سے بچاؤ کے لئے خاص احتیاط برتنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہند کی ہدایت اور حکومت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے غیر متاثرہ اضلاع میں صنعتی یونٹوں کوشروع کرایا جائے۔پروجیکٹوں کے لئے ضروری تعمیری اشیا ء کی آمد و رفت کی اجازت دی جائے۔اس کے تحت اینٹ ، ریت، مورنگ اور سریا کو اجازت دی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے غذائی اجناس تقسیم کی پیش رفت کی معلومات حاصل کی۔انہوں نے ہدایت دی کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی شخص کو غذائی اجناس کی کمی نہ ہو۔وزیر اعلیٰ کو واقف کرایا گیا کہ 3.5کروڑ راشن کارڈ کے مقابلے اب تک 3.06کروڑ راشن کارڈ پر غذائی اجناس تقسیم کی جا چکی ہے۔ساتھ ہی 2.5لاکھ نئے راشن کارڈ بناتے ہوئے اناج مہیا کرایا گیاہے۔
وزیر اعلیٰ نے ربیع فصل کی کٹائی اور گیہوں خریداری کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں کوئی تکلیف نہ ہو۔یقینی بنایا جائے کہ کسانوںکو پیداوارکی سہارا قیمت حاصل ہو۔پرنسپل سکریٹری زراعت نے وزیر اعلیٰ کو واقف کرایا کہ اب تک 77 فیصد فصل کی کٹائی ہو گئی ہے۔اب تک منڈی اور خریداری مراکز کے ذریعے 30 لاکھ کوئنٹل سے زیادہ گیہوں کی خریداری ہو چکی ہے۔اس میں سے تقریبا 62 فیصد خریداری کسانوں کے دروازے سے ہوئی ہے۔ایسا ریاست میں پہلی بار ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔اس مدت میں خاص احتیاط برتی جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ سحر اور افطار کے وقت کسی بھی قسم کی بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیلٹر ہوم سے گھر بھیجے گئے لوگوں اور کوٹہ سے واپس لوٹے بچوں کو ہوم کوارنٹین پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن نمبر '1076'کے توسط سے واقف کرایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دن وہ خود کوٹہ سے واپس آئے بچوں سے بات کران کی خیریت دریافت کریں گے۔انہوں نے سکریٹریٹ ملازمین کو ایک ایک چھوٹا سینٹائزرمہیا کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی