ریاست میں وینٹیلیٹر ، پی پی ای ، ٹرپل ماسک کے بندوبست کومستحکم بنایا جائے: وزیر اعلیٰ

 



وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا لاک ڈاو ¿ن کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے خطاب کیا
کئی ریاستوں نے اس پر عمل درآمد میں مو ¿ثر طریقے سے کام کیا
کورونا سے نمٹنے کے لئے ابھی بھی پورے ملک کو بہت محنت کرنی ہوگی

  لکھنو 
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کورونا لاک ڈاو ¿ن کا ایک ہفتہ مکمل ہونے کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ کئی ریاستوں نے اس پر عمل درآمد میں مو ¿ثر طریقے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ آج سے لاک ڈاو ¿ن کا دوسرا ہفتہ شروع ہوچکاہے۔ صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔ ایسی صورتحال میں اب پورے ملک کو بہت محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ، ڈبلیو ایچ او ، ڈاکٹروں اور ماہر مشیروں کے مشوروں پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے ضمن میںکئی اہم تجاویز ہیں جن کی سبھی تعمیل کو یقینی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں تک ، کرونا کی روک تھام ، کورونا ٹیسٹ ، کورونا انفکشن سے متاثر مریض کی آئیسو لیشن کوارنٹائن، کورونا انفکشن سے متاثرہ مریض کے علاج کے سلسلے میں ضروری تربیت پر توجہ دینے کی ضرور ہے ۔ اس کے علاوہ دوائی ، سازوسامان وغیرہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانی ہوگا۔ نیز ادوائیں بنانے لئے ضروری خام مال کی سپلائی بھی لازمی ہو گی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سبھی ریاست اپنے یہاں الگ کورونا اسپتال قائم کریں اور ٹیم کو کورونا علاج میں شامل علیحدہ رکھیں۔ یہ بھی یقینی بنایاجائے کہ آنے والے دنوں میں ڈاکٹروں کی کمی نہ ہو۔ انہوں نے آیوش ڈاکٹروں کو آن لائن ٹریننگ دے کر انہیںجوڑنے کے لیے کہا۔ اس کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف ، این سی سی کیڈٹس ، این ایس ایس کے رضاکاروں اور دیگر ضروری اسٹاف کو بھی تربیت دی جائے تاکہ ان کی خدمات کا بھی ضرورت پڑنے پر لی جا سکے۔ بزرگ شہریوں اورمعذوروں کی مدد کے لئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اضلاع میں ڈسٹرک سرویلانس افسران تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے ضلع کی مجاز ٹیم سے ہی ڈیٹا اکٹھا کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے غریبوں کے کھاتوں میں منتقل رقم کی نکاسی کے لیے بینکوںمیں اچانک بھیڑ نہ لگے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں فصلیں تیار ہیں ، اس لئے کاشتکاروں کو فصل کی کٹائی میں چھوٹ دی جارہی ہے ، لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ معاشرتی دوری کا خیال رکھا جائے۔ ضلعی وار ، تحصیل وار کٹائی کی جائے۔ فصلوں کی کٹائی کے بعد نقل و حمل کے لئے گاڑیوں کا پولنگ کی جائے۔ کوویڈ۔19 سے نپٹنے کے لئے مرکزی کمیشن کی جانب سے 11 ہزار کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اپنی تجاویز تحریری طور پر بھیجنے کی درخواست کی۔
وزیر اعظم نے تمام ریاستوںسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ملک کے ہر باشندے کو متحد ہو کر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کی طرف سے ارسال کردہ تجاویز پر فوری کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے سبھی سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان متبادل ٹیم کو بھی تیار ہونا چاہئے تاکہ وہ کورونا سے نمٹنے میں مصروف ٹیم کی سہولت کے لیے تیار ہو۔ انہوں نے مشورہ دیاکہ لاک ڈاو ¿ن ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں کو معاشرتی دوری کو خود ہی بنائیں رکھیں سبھی لو گ یکا یک باہر نکل کر بھیڑ نہ لگائیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد کے لئے مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے بھارتی سفارتخانوں کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت وینٹیلیٹروں ، این 95 کے ماسک حاصل کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ جیسے ہی یہ دستیاب ہوں گے انہیں ریاستوں کے حوالے کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 51 نجی لیبوں کو بھی کورونا ٹیسٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے اختتام کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس فنڈ سے کورونا سے جنگ کے نتیجے میں میڈیکل کالجوں کی صلاحیت میں توسیع، ٹیسٹنگ لیبز کے قیام ، پی پی ای کٹس کی تیاری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ، وینٹیلیٹر ، ٹرپل لیئر ماسک ، آئیسولیشن وارڈوں،کوارنٹائن کے قیام کے ساتھ ساتھ ٹیلی میڈیسن سہولت کے لئے کیا جائے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریاست میں اولڈ ایج ہومز اور دیگر پناہ گاہوں کی تفصیلات یکجا کریں۔ انہوں نے ریاست میں دستیاب وینٹیلیٹروں ، پی پی ای ، ٹرپل ماسک کے نظام کو مستحکم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ہی ماسک اور سینیٹائزر کی بنانے کو بڑھاوا دیا جائے تاکہ ایس جی پی جی آئی کے ذریعہ آیوش ڈاکٹروں ، آنگن واڑی کارکنان آشا بہووں ، سبکدوش ہیلتھ ورکر کی تربیت کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے لئے ضروری پی پی ای کا انتظام کرنے اور آیوش ڈاکٹروں کی میٹنگ بلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے آرمی میڈیکل کور کے لوگوں کو مربوط کرنے کے ساتھ کوویڈ 19 ٹیسٹ لیب کے قیام کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میںمعزز شخصیتوں ، مذہبی رہنماو ¿ں کے ساتھ ساتھ بلاک ، تھانہ ، تحصیل ضلع سطح پر میٹنگ کر سبھی طبقوں تک کورونا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدام جیسے لاک ڈاو ¿ن موثر انداز میں یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔
میٹنگ میں وزیرطبی تعلیم وزیر جناب سریش کھنہ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اینڈاطلاعات جناب اوونیش کمار اوستھی ، پرنسپل سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پر ساد، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ،ڈاکٹررجنیش دوبے ، پر نسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی