وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

 



کوارنٹین سینٹروں میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے احتیاط برتیں
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت فیلڈ میں تعینات سبھی پولیس افسران منڈی اور گھنی آبادی میں باقاعدہ گشت کریں۔اس بات کی یقین دہانی کرائیںکہ ضروری اشیاء کی سپلائی چین سے مربوط گاڑیاں چھوٹ کا غلط استعمال نہ کرنے پائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوارنٹین سینٹروں میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے احتیاط برتیں۔انہوں نے کوارنٹین سنٹر اور آئی سولیشن وارڈ کی تعداد اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے 20یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو کیس والے اضلاع میں سینئر افسر اور سینئر ڈاکٹر کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔یہ افسر متعلقہ ضلع میں کم از کم ایک ہفتے کیمپ لگاکر وہاں صحت سمیت مختلف سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے ایسے ہر ضلع میں آئی جی سطح کے ایک سینئر پولیس افسر(جہاں پہلے سے آئی جی سطح کے افسر کی تعیناتی نہ ہو )کو بھی بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کمیونٹی کچن، ڈور اسٹیپ ڈلیوری اور اناج تقسیم کی تازہ ترین صورت حال کی معلومات حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی 2020سے شروع ہوینے والے غذائی اجناس تقسیم پروگرام میں اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پرانے راشن کارڈ ہولڈرز کے ساتھ ساتھ نئے راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی راشن مہیا کرایا جائے۔پرنسپل سکریٹری غذا و رسد نے واقف کرایاکہ انتیودے کارڈ ہولڈرز کو فی کارڈ 20کلو گیہوں اور 15کلو چاول اوردوسرے مستفیدین جیسے منریگا ، رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں، خوانچہ لگانے والے، رکشہ، ای رکشہ چلانے والوں وغیرہ کو فی یونٹ 03کلو گیہوں اور 02کلو چاول مہیا کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن کو باقاعدہ سینٹائز کیا جائے۔شیلٹر ہوم میں رہ رہے لوگوں کا پول ٹیسٹ کرایا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کمیونٹی کچن کا کھانا معیاری ہو اور کھانا وافر مقدار میں تیارکرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے'وزیر اعلیٰ کووڈ کیئر فنڈ'قائم کیا گیا ہے۔اس فنڈ کو کووڈ 19کے علاج اوربچاؤ کے لئے خرچ کیا جائے گا۔فنڈ سے ٹیسٹنگ، ایل 1، ایل 2اور ایل 3اسپتالوں کے قیام اورمستحکم کاری، پی پی ای کٹ، این 95ماسک، وینٹی لیٹر وغیرہ کا بندوبست کیا جائے گا۔فنڈ سے پی پی ای خریدکر ایمرجنسی خدمات شروع کرنے والے اسپتالوں کو ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے مہیا کرائے جائیں۔انہوں نے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں پی پی ای اور این 95 ماسک ترجیحی بنیاد پرمہیا کرانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے ٹیلی میڈیسن بندوبست کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے گیہوںخریداری اور مختلف زرعی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کی۔افسران کی جانب سے واقف کرایا گیا کہ 4000سے زائد مراکز پرگیہوں خریداری شروع ہو گئی ہے۔اب تک منڈیوں اور خریداری مراکز کے توسط سے تقریبا 36 لاکھ کوئنٹل سے زیادہ گیہوں کی خریداری ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے نوڈل افسر کی جانب سے کئے جا رہے کاموں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سبھی نوڈل افسر فون پر رہتے ہوئے لوگوں کی دقتوں کو سنیں اور ان کاتصفیہ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے غیرمتاثرہ اضلاع میں مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق صنعتی یونٹوں کوشروع کرایا جائے۔ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ صنعتی یونٹ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے پروٹوکال کے مطابق کام کریں۔تھرمل ا سکینر سے اہلکاروں کی باقاعدہ اسکریننگ کی جائے۔کارکنان کے رہنے اور کھانے وغیرہ کا بندوبست یونٹ کے احاطے میں ہی کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی