مہاجر مزدوروں کو محکمہ آبپاشی کی مختلف اسکیموں میں منریگا کے تحت روزگار کے موقع فراہم کرائے جائیں : ڈاکٹر مہندر سنگھ

 



-لکھنو
اترپردیش کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے محکمہ جاتی افسران کو کووِڈ-19کے اثرات کے چلتے مختلف ریاستوں سے اترپردیش واپس آئے مہاجر مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے موقع وضع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کی نہروں، نالوں اور سیلاب سے متعلقہ خاکہ وغیرہ میں منریگا کے تحت زیادہ سے زیادہ روزگار کے موقع فراہم کر مزدوروں کو روزی-روٹی کا انتظام کیا جائے۔
وزیر جل شکتی نے کہاکہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے عزائم کے مطابق اترپردیش واپس آرہے لاکھوں مزدوروں کو ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں میں منریگا کے توسط سے روزگار مہیا کرانا ہے۔ اس لئے منریگا اسکیم کو حکومت کے اقتصادی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مہیندر سنگھ کل رات اپنی سرکاری رہائش گاہ 5-اے مال ایوینیو پر محکمہ جاتی کاموں کو منریگا کے تحت کرائے جانے کے بارے میں ویڈیو کانفرینسنگ کے توسط سے جائزہ لے رہے تھے۔
میٹنگ میں محکمہ جاتی افسران نے بتایاکہ محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے تحت مختلف اسکیموں میں اب تک 149کروڑ روپئے لاگت کی 3268پروجیکٹاسکیمیں منریگا کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان میں سے 76پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ویڈیو کانفرینسنگ کے دوران ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے وزیراعظم زرعی آبپاشی اسکیم اور مانسون سے پہلے سیلاب سے بچاو ¿ سے متعلق تمام تر تیاریوں کی باریکی سے جائزہ لیا جائے۔ انہوںنے افسران کو ہدایت دی ہے کہ خریف کی فصلوں کی آبپاشی کےلئے نہروں کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلایا جائے نیر نہروں کی سلٹ صفائی اور ٹیوب ویلوں کو بروقت فعال بنانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے افسران کو ہدایت دی ہے کہ سیلاب سے بچاو ¿ں کی تیاریاں جنگی پیمانہ پر کی جائیں۔ بارش کے موسم کے پہلے ہی تمام تر تیاریوں کو پورا کر لیا جائے۔
ویڈیو کانفرینسنگ کے دوران پرنسپل سکریٹری آبپاشی اور آبی وسائل جناب ٹی وینکٹیش، سکریٹری آبپاشی محترمہ ارپنا یو، تمام اسپیشل سکریٹری کے علاوہ پرنسپل انجینئر اور ایچ او ڈی جناب اے کے شریواستو، پرنسپل سکریٹری کانسپٹ اور پلاننگ جناب اے کے سنگھ نیز پرنسپل انجینئر پروجیکٹ جناب وی کے نرنجن وغیرہ موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی