’ون فیملی فاونڈیشن لکھنو‘ اور ’فوڈ بینک انڈیا ‘کی منفرد پہل

 



نے مشترکہ طور پر ضرورت مندوں کی مدد کی 
بلا تفریق مذہب و ملت لکھنو ¿ اور گرد و نواح میں غذائی اشیا تقسیم 
لکھنو ¿ یکم مئی 2020۔ کویڈ 19-یعنی کرونا وائرس سے نپٹنے کے لیے پورے ملک میں 23ما رچ سے نا فذ لا ک ڈاو ¿ن میں ملک کا سارا کا روبار بند ہو جانے کی وجہ سے عوام کے سامنے کھانے پینے کی دشواری پیدا ہو گئی ۔ ایسے میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور رضا کا ر تنظیمیں مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں سامنے آئیں اور ضرورت مند عوام کی دل کھول کی مدد کی ۔ اس سلسلے میں ’و ن فیملی فاو ¿نڈیشن لکھنو ¿‘ اور ’فوڈ بینک انڈیا ‘کی شاخ لکھنو ¿ نے مشترکہ طور سے راشن کا رڈ سے مستثنیٰ لو گوں ، مزدوروں ، ضرورت مندوں و بے سارا افراد کو راشن تقسیم کر امداد فراہم کرنے کا کام کیا ۔ 
اس ضمن میں ’و ن فیملی فاو ¿نڈیشن ‘ اور ’فوڈ بینک انڈیا ‘کی شاخ لکھنو ¿ کے صدر احمد نبیل نے بتایا کہ تنظیم کی طرف سے لاک ڈاو ¿ن کے دوران لکھنو ¿ کے برورا حسین با ڑی، الما س با غ ، مری ما تامندر ،کیمپل روڈ ، سیتار پو ر روڈ ، مل پو ر ، گﺅ گھاٹ ، مفتی گنج ، بزازہ چوک ، جوگرس پا رک ، یٰسین گنج وغیرہ علا قے میںبلا تفریق مذہب و ملت ضرورت مندوں کو آٹا ، چاول ، دال ، تیل ، نمک ، بسکٹ ، شکر اور آلو تقسیم کیا گیا ۔ اس کام کے لیے تنظیم کے کا رکنان وشال کشیپ ، عزیر خان ، محمد مہتاب ، سلمان علی ، پر شانت اور متین ودیگر کے ذریعہ ضرورت مندوں کی فہر ست تیار کرراشن تقسیم کرنے کا کام منظم طریقہ سے کیا گیا ۔
تنظیم کے کا رکن محمد مہتاب نے بتایا کہ اب تک 45کو ئنٹل چاول ، 11کوئنٹل دال ، 57کو ئنٹل آٹا، 250لیٹر سرسوں کا تیل اور 38کو ئنٹل آلو و نمک وغیر ہ غذائی اشیا کی تقسیم تقریباً دوہزار کنبوں میں کی گئی ۔ جب کہ تنظیم کے پر شانت سکسینہ نے ایک ہزار پارلے جی بسکٹ اور کیلے آگرہ ایکسپریس وے پر با ہر سے آنے والے پیدل مسافروں کو تقسیم کیا


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی