تین ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سمیت کووِڈ-19 کے پانچ مریض صحت یاب ہوکر جے این میڈیکل کالج سے ڈسچار ج ہوئے


علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اترپردیش کا ایک اہم میڈیکل کالج و اسپتال ابھر کر سامنے آیا ہے جو کووِڈ-19 کی روک تھام میں مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔ میڈیکل کالج کے کووِڈ اسپیشل وارڈ میں بھرتی پانچ مریض صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔ میڈیکل کالج کے تین ریزیڈنٹ معالج، ڈاکٹر اننت شرما، ڈاکٹر سمیرا اور ڈاکٹر شب نور کووڈ سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر سمیرا کا علاج پروفیسر راکیش بھارگو اور ڈاکٹر کامل اشرف نے اور ڈاکٹر شب نور کا علاج پروفیسر ایس ایف حق اور ڈاکٹر اسلم نے کیا۔ 
 قابل ذکر ہے کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے اب تک سات ہزار ٹسٹ ہوچکے ہیں۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ اب کووِڈ اسپیشل وارڈ میں 6مریض بھرتی ہیں جن کی بہت توجہ سے طبی نگہداشت کی جارہی ہے۔ 
 اسی اثناءوائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور دیگر مریضوں کے صحتیاب ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور دیگر صحت عملہ کی مثالی کارکردگی کے لئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا ”یہ بہت خوش آئند ہے کہ کووِڈ-19 کے مریض صحتیاب ہوگئے اور انھیں میڈیکل کالج سے رخصت مل گئی۔ اس سے یقینا ڈاکٹروں اور دیگر صحت عملہ کا حوصلہ بلند ہوگا جو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں تگ و دو سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں“۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی