صنعتوں، دھندھوںکو چلانے کے مقصد سے سیکٹورل پالیسیوںکو
ضرورت کے مطابق آسان اور شفاف بنایا جائے
لکھنؤ
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست میںسبھی مہاجر مزدوروں /کارکنوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔مہاجر مزدوروں/کارکنوں کی ریاست میں واپسی اورریاست میں رہ رہے دوسری ریاستوں کے کارکنوں / مزدوروں کی متعلقہ ریاست میں واپسی کے لئے بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے۔سوشل ڈسٹنسنگ پرہر حال میں عمل یقینی بنایا جائے۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صحت، سینٹائزیشن اور ڈور اسٹیپ ڈلیوری ٹیموں کے علاوہ کوئی اورنہ جانے پائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی مزدوروں /کارکنوں کی ریاست میں واپسی کے لئے ریاستی حکومت کام کر رہی ہے۔ اس کے لئے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے ایسے مہاجرین کی فہرست حاصل کی جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کوئی بھی غیر قانونی طور پر ریاست میں نہ آنے پائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ مختلف ریاستوں سے واپس آ رہے مزدوروں /کارکنوں کی ضلع وار فہرست متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو فراہم کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں مختلف ریاستوں سے مزدوروں/کارکنوں کو لے کر سب سے زیادہ ٹرینیں پہنچیں ہیں۔باہر سے آنے والوں کے لئے کوارنٹین سینٹر پرصاف صفائی اور حفاظت کے بندوبست کئے جائیں۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی بھی حالت میں بد نظمی نہ پیدا ہو۔کمیونٹی کچن کے ذریعے بھر پیٹ کھانے کا موثر بندوبست کیاجائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی 75اضلاع میں ضلع مجسٹریٹوںکو تعاون فراہم کرنے کے لئے آئی اے ایس اور سینئر پی سی ایس افسر نامزد کئے گئے ہیں۔ان افسران سے باقاعدہ بات چیت رکھی جائے۔انہوں نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کر کوارنٹین سینٹر میں رکھے جانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ریاستوں کے ریاست میںرہ رہے مزدوروں کارکنوں کی متعلقہ ریاست میں واپسی اور دیگر ریاستوں میں پھنسے ریاست کے لوگوں کی واپسی کے لئے بھی ریاستی حکومت کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کو الگ الگ قائم کیا گیا۔اسی کا نتیجہ ہے کہ ریاست میں کووڈ 19پر موثر کنٹرول ہے۔انہوں نے چیف میڈیکل افسران کوکورونا مریضوں کا مطالعہ کرتے ہوئے مریضوں کی کیس ہسٹری تیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ جانچ صلاحیت میں اضافہ کے لئے پول ٹیسٹنگ کو مسلسل جاری رکھا جائے۔انفکشن سے تحفظ کے سبھی اقدامات اپناتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کوشروع کیا جائے۔یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سبھی اضلاع کے اسپتالوں میں ضروری طبی وسائل کی باقاعدہ دستیابی بنی رہے۔انہوں نے ہر ضلع میں علاقے منتخب کرتے ہوئے سبھی موجود فائر گاڑیوں سے سینٹائزیشن کرانے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں واقف کرایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے ایل 1، ایل 2اور ایل 3ڈیڈی کیٹیڈ کووڈ اسپتالوں کی صلاحیت کی توسیع کرکے 52ہزار بستروں کا بندوبست کئے جانے کی ہدایت کے ضمن میں ابھی تک 48ہزار بستروں کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔کل تک 52ہزار بستروں کا بندوبست کر لیا جائے گا۔اس کے علاوہ، ہر ضلع میں وینٹی لیٹر پر مشتمل بستر کا بندوبست بھی ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے سہارا گائیوں کے تحفظ کے لئے قائم گئو پناہ گاہ اورچارے کے بندوبست کے لئے بھوسا بینک کے قیام کام کو رفتار دی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں، دھندھو ںکو چلانے کے مقصد سے ضرورت کے مطابق سیکٹورل پالیسیوں کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔