وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن 3میں صنعتوں، دھندھوں کے لئے حکمت عملی بنائے جانے کی ہدایت دی



وزیر اعلیٰ نے لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لیا

کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن وغیرہ بندوبست کا مسلسل معائنہ کیا جائے
لکھنؤ
 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن 3میں صنعتوں، دھندھوں کے لئے حکمت عملی بنائے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے آج ہی لاک ڈاؤن کے دوران صنعتی سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی ایڈوائزری جاری کی جائے۔
 وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کمشنر برائے بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کو لیبر ریفارم پرحکمت عملی بنائے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مستفیدین کے بینک اکاؤنٹ میں گزر بسر بھتے کی رقم جلد از جلدبھیجی جائے گی۔
 وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن وغیرہ بندوبست کا مسلسل معائنہ کیا جائے۔اس کام میں کوئی بھی تساہلی نہ برتی جائے۔ہر کوارنٹین سینٹر میں اچھی خوراک مہیا کرائی جائے۔انہوں نے سپلائی چین کو اسی طرح برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈور اسٹیپ ڈیلوری نظام کومزید موثر بنائے جانے کیلئے کارروائی کرنے کو کہا۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باہر سے ٹرین سے آ رہے مہاجرمزدوروںاور کارکنوں کوکوارنٹین سینٹر میں رکھ کر ان کی صحیح طریقے سے اسکریننگ کی جائے۔صحت مند پائے جانے والے مزدوروں اور کارکنوں کو غذائی اجناس کٹ دستیاب کراکر ہوم کوارنٹین کیلئے مطلوبہ مقامات تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ۔بیمار ہونے کی حالت میں کارکنوں اور مزدوروں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ہر ضلع مجسٹریٹ کورونا کے علاج میں لگی میڈیکل ٹیم کی لازمی کوارنٹین بندوبست کا معائنہ کریں۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین خودامدادی گروپ کے لوگوں کو گاؤں کے کمیونٹی کچن میں لگایا جائے اس سے ان لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو باہر سے آنے والی ٹرینوں سے آ رہے لوگوں کے سلسلے میں اضافی احتیاط برتے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے سیکورٹی فورس میں انفکشن روکنے کیلئے خصوصی احتیاط برتے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے انفکشن سے بچاؤ کیلئے ضروری آلات کا بندوبست کئے جانے کوکہا۔
 وزیر اعلی نے روپے کارڈ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے جن دھن اکاؤنٹ ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ روپے کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے پیسہ نکالیں۔اس سے بینکوں میں بھیڑ نہیں لگے گی اورکووڈ 19کے انفکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاؤن بندوبست کے نافذ ہونے سے آمدنی میں کمی آئی ہے۔اس کے باوجود ریاستی حکومت کے 16لاکھ ملازمین کی تنخواہ اور 12لاکھ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی وقت سے پہلے ادائیگی یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں رہنے والے اہلکار اپنے ساتھیوں کے لئے کورونا کیریئر بن سکتے ہیں۔لہذا یہ لوگ اپنے کام کی جگہ پر نہ جائیں۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منڈیوں میں کسانوں، تھوک تاجروں، تاجروں کے لئے ٹائم ٹیبل بنائے جائیں۔ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کرائی جائے۔منڈیوں میں صاف صفائی کا بہتر بندوبست رکھا جائے۔منڈیوں میں سینٹائزر وغیرہ کا بندوبست اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کا خاص خیال رکھا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی خدمات کو پورے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے شروع کرایا جائے۔محکمہ صحت ایمرجنسی خدمات شروع کرنے والے اسپتالوں سے رابطہ میں رہے ۔کسی مسئلہ کی صورت میں اس کا موثرطریقہ سے تصفیہ کرایا جائے۔انہوں نے وزیر صحت کو بھی ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والے اسپتالوں سے ٹیلی فون پر معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تربیت کے ساتھ ساتھ ڈگری اور ثانوی اسکولوں کے پرنسپل کو بھی تربیت دلانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19سے بچاؤ کیلئے وسیع پیمانے پر تربیت دلانے کے لئے ہر ضلع میں ماسٹر ٹرینر لگائے جائیں۔پی پی ای کٹ، این 95ماسک، سینٹائزر وغیرہ کی وافر فراہمی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے لیول 1، لیول 2، لیول 3کووڈاسپتالوں کی صلاحیت کی تیزی سے توسیع کی ہدایت دی۔
 اس موقع پر وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی