اے ایم یو طلبہ بحفاظت گھروں تک پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سبھی ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا

 



علی گڑھ ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے ہاسٹلوں میں مقیم 1890 طلبہ و طالبات کے اترپردیش میں بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچنے پر مسرت و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری سے وابستہ سبھی اہلکاروں جیسے کہ رجسٹرار، پراکٹر اور ان کی ٹیم ، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور ان کی ٹیم، سبھی اقامتی ہالوں کے پرووسٹ اور وارڈن اور ڈاکٹروں سمیت انتظامیہ کے تمام افسروںکا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
 وائس چانسلر نے کہاکہ پہلے مرحلہ میں 37 سرکاری بسوں سے 1040 ، اور دوسرے دن 27 بسوں سے 850 طلبہ و طالبات کو ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا، جس میں پراکٹر آفس کے عملے کے ساتھ ہوم گارڈکو بھی بھیجا گیا۔ ان طلبہ و طالبات کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ماسک، سینیٹائزر، پینے کا پانی اور ان کی غذا کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔ پروفیسر طارق منصور نے اس ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی