اے ایم یو کوپی پی ای کٹ خریدنے کے لئے ڈھائی لاکھ کا عطیہ



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کو دو عطیہ دہندگان نے کووِڈ-19 سے متاثرہ افراد کی طبی نگہداشت کے دوران صحت عملے کے تحفظ کے لئے پی پی ای کٹ خریدنے کی خاطر ڈھائی لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ 
 مسٹر اقبال احمد خاں (سی ای او، فجر کیپٹل، دبئی) کی جانب سے دو لاکھ روپئے کا چیک ان کے بھائی مسٹر طاہر کبیر نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو پیش کیا۔ اس موقع پر اے ایم یو کے فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر اور سابق ایم ایل اے مسٹر وویک بنسل بھی موجود تھے۔  دوسری جانب اے ایم یو کے شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رفیق الزمان خاں نے اپنے والد مرحوم جناب عبدالستار خاں کی یاد میں 50ہزار روپئے کا عطیہ پیش کیا ہے۔  وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دونوں عطیہ دہندگان مسٹر اقبال احمد خاں اور پروفیسر رفیق الزماں خاں کا اس کارِ خیر کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی