جے اےن مےڈیکل کالج کے رےزیڈنٹ ڈاکٹرنے کوروناسے جنگ جیتی

 



جے اےن مےڈیکل کالج کے رےزیڈنٹ ڈاکٹر کورونا تعدی سے مکمل طور سے صحت ےاب
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر اننت شرما ، جنہیں کچھ دنوں پہلے کووِڈ 19-کا شکار بتایا گیا تھا، انہےں آج آئسولیشن وارڈ سے صحت یاب ہونے پر چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹر شرما پوری طرح صحت یاب ہو کر آج اپنے گھر کو روانہ ہوگئے۔
 آئسولیشن وارڈ سے باہر آتے ہوئے جے اےن میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد صدیقی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان، ان کی ڈاکٹر لبنیٰ ظفر اور ان کی ٹیم نے ڈاکٹر شرما کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیکل کالج کے متعلقہ شعبوں کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔
 ڈاکٹر شرما نے صحت یاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور نرسوں وغیرہ کے شکرگزار ہےں کہ انہوں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کے علاج میں سنجیدگی دکھائی۔ ڈاکٹر شرمانے آئسولےشن وارڈ میں دستیاب سہولیات کے معیار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کرو نا تعدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے پورے حوصلے کے ساتھ لڑنا چاہیے اور ڈاکٹر کی صلاح کے مطابق وقت پر دوا لینی چاہیے۔
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر شرما کو صحت یاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پروفےسر منصور نے میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر صدیقی کو کووِڈ 19-سے لڑنے میں میڈیکل کالج کے بہتر مظاہرے کے لئے انہےں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس لڑائی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے سبھی ڈاکٹر پوری تندہی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جے اےن میڈیکل کالج کی خدمات کسی امتیاز کے بغےر سبھی کے لئے دستیاب ہےں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی