شہید کے اہل خانہ کو مدد کا اعلان



وزیر اعلیٰ نے شہید کی بیوی اور والدین کو 50لاکھ روپئے دیئے جانے کا اعلان کر رکھا ہے
شہید کے کنبہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اورشہید کے نام پر ایک سڑک منسوب کرنے کا بندوبست
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے رہنے والے فوجی اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی شہادت پر شہید کی بیوی اور والدین کو 50لاکھ روپئے کی رقم دیئے جانے کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔اس کے علاوہ، شہید کے کنبہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اور شہید کے نام پر ایک سڑک کو منسوب کئے جانے کا بھی بندوبست ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے آج یہاں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ریاست کے ضلع غازی پور کے رہنے والے سی آر پی ایف کے شہید جوان جناب اشونی کمار یادو کے کنبہ کو بھی حکومتی تجاویز کے مطابق یہ سبھی مدد فراہم کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ جناب اشونی کمار یادو جموں و کشمیر کے ہندواڑا میں دہشت گردوں سے تصادم میں شہید ہو گئے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی