ریاست میں صنعتی یونٹوں اور ان کے ذریعے لوگوں کو فراہم ہو رہے روزگار کی تفصیلات مرتب کی جائے
اضلاع میں سینٹائزیشن کا کام مسلسل جاری رکھا جائے
لکھنؤ
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاجر مزدوروں /کارکنوں کے لئے روزگار کی وسیع اسکیم تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں /مزدوروں کو منریگا، ایم ایس ایم ای ، او ڈی او پی، وشوکرما شرم سمان یوجنا، خواتین خودامدادی گروپ، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ سے جوڑتے ہوئے روزگار کا بندوبست کیا جائے۔دودھ کمیٹیوں اور نرسریوں کے توسط سے بھی مہاجر مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کی کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ریاست میں صنعتی یونٹوں اور ان کے ذریعے سے لوگوں کو دستیاب ہو رہے روزگار کی تفصیلات مرتب کی جائے۔خواتین خود ا مدادی گروپ کو ماسک بنانے کے ساتھ ساتھ آچار، جیم، پاپڑ وغیرہ کے کام سے جوڑتے ہوئے انہیں مزید موثر بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ مہاجر کارکن /مزدور پیدل سفرنہ کرئیں۔ریاستی حکومت مہاجر مزدوروں اور کارکنوں کی واپسی کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست واپس لوٹنے والے مزدوروں اورکارکنوں کی جانچ کرائی جائے۔اس کے لئے کوارنٹین سینٹر میں میڈیکل ٹیم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔صحت مند ہونے کی حالت میں 14دن کی ہوم کوارنٹین کے لئے کارکنوں /مزدوروں کو گھر بھیجا جائے۔ٹیسٹ میں بیمار پائے گئے لوگوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گھر بھیجے جانے والے کارکنوں /مزدوروں کو راشن کٹ مہیاکرایا جائے۔بے سہارا لوگوں کو راشن کٹ کے ساتھ ساتھ 1000 روپے کاگزر بسر بھتہ بھی دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی میڈیکل اسکریننگ اور کوارنٹین کے لئے سبھی ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹین سینٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔کمیونٹی کچن کی تعداد بڑھاتے ہوئے کھانے کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جائے۔ سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرایا جائے۔اضلاع میں سینٹائزیشن کا کام مسلسل جاری رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیکل انفکشن روکنے کے لئے سبھی اقدامات کئے جائیں۔بھرتی سے پہلے مریض کی اسپتال میں میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔اسپتالوں میں بائیو میڈیکل ویسٹ کے اژالہ کے مناسب بندوبست کئے جائیں۔انفکشن سے تحفظ کے لئے ڈاکٹروں اور دیگر طبی اسٹاف کے لئے تربیتی پروگرام مسلسل جاری رکھے جائیں۔پولیس فورس کو انفکشن سے بچانے کے لئے احتیاط برتی جائے۔سبھی اسپتال پی پی ای کٹ، این 95 ماسک اور سینٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنؤ کے سی ڈی آر آئی ، آئی آئی ٹی آر اور بی ایس آئی پی اور آئی وی آر آئی ، بریلی میں میڈیکل جانچ کا کام شروع ہو گیا ہے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ان اداروں کو ٹیسٹنگ کام سے متعلق سبھی وسائل آسانی سے دستیاب ہوتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منڈیوں میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کے ساتھ ساتھ باقاعدہ سینٹائزیشن کرایا جائے۔ منڈیوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ لوگ ماسک اور گلفس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کے لیز جاری کر دیے جائیں۔تاکہ مورنگ، ریت وغیرہ نکالنے کا کام کیا جا سکے گا، جس سے ریونیو میں اضافہ ہوسکے۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭