اے ایم یو میں داخلہ اور امتحانات کے سلسلہ میں ہیلپ ڈیسک کا قیام



علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے داخلہ اور امتحانات کے سلسلہ میں طلبہ و طالبات کے سوالوں کے جواب کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کی ہے ۔
 کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ سرکاری کام کاج کے دنوں میں صبح نو بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور دوپہر ڈھائی بجے سے پانچ بجے تک فون نمبر 9105533111 سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ رجسٹریشن اور امتحان کے سلسلہ میں ای میل آئی ڈی oeps.coe@gmail.com پر اور داخلہ کے سلسلہ میں amu.admission@gmail.com پر ای میل کیا جاسکتا ہے ۔ اسی طرح غیرملکی اور این آر آئی طلبہ و طالبات amu.admission.fn.nri@gmail.com پر ای میل بھیج کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی