اے ایم یو کے چار سیکورٹی گارڈوں کے لئے امدادی رقم کی منظوری

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے چار سیکورٹی گارڈوں کے لئے دس دس ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے جو یونیورسٹی کی ڈیوٹی انجام دیتے وقت بس حادثہ میں معمولی طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ 
 یہ چاروں افراد مسٹر مجاہد علی، مسٹر محمد سلیم، مسٹر نعیم خاں اور مسٹر حامد علی اے ایم یو کے طلبہ کو بسوں سے ان کے آبائی ضلع میں چھوڑنے کے بعد واپس علی گڑھ آرہے تھے جب سیفئی (اٹاوہ) کے قریب ان کی بس ایک ڈیوائڈر سے ٹکراگئی اور انھیں معمولی چوٹیں آئیں۔ 
 علی گڑھ پہنچنے پر اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ان کا علاج کیا گیا اور اس کے بعد انھیں چھٹی دے دی گئی ۔ انھیں کووِڈ-19 کے باعث قرنطینہ میں اپنے گھر وں میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کی سفارش پر مذکورہ امدادی رقم منظور کی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی