ملت اسلامیہ کو رمضان کے عشرہ نجات اور عید پر ملال کی مبارکباد : محمد وزیر انصاری

 



پٹنہ،21مئی(پریس ریلیز)اس سال رمضان کے قبل سے ہی کورونا وائرس (کویڈ۔۹۱) کی وباءنے پوری دنیا کوموت کے خوف میں مبتلاءکر گھروں میں رہنے کو مجبور کردیا ہے ۔لاک ڈاﺅن کے سبب اس کی سب سے بڑی ضرب یومیہ مزدور و پیشہ وراورنچلے درجہ کے متوسط طبقے پر ہی پڑرہی ہے۔ ننھا سا خوردبین کوروناوائرس کے سامنے ترقی یافتہ اور سُپر پاور ممالک بھی اپنی تمام تر ٹکنالوجی کے باوجود بے بس و لاچار ہیں۔اس وباءنے ہمیں مساجد میں نماز پنجگانہ باجماعت،تراویح وجمعہ سے محروم رکھا ہے اوراب اجتماعی نماز عیدکی سعادت سے محرومی کا بھی سامناہے جس کا ہمیں بے حد قلق ہے اور رہے گا۔ کورونا کی تباہ کاریوں نے پوری انسانیت بالخصوص ملت اسلامیہ کو خود احتسابی پرمجبور کردیا ہے اورہم اس رمضان جس کے معنی جھلسا دینے اور پگھلا دینے کے ہیں، خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تبارک وتعالی سے گڑگڑا گڑاگڑاکر رحم کی بھیک مانگ رہے ہیں کہ رب کائنات ہمیں بخش دیں اوردنیا سے اس وباءکو اٹھا لیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی محرک اور چھتیس گڑھ کے سبکدوش ڈی جی پی( فنانس ) محمد وزیر انصاری نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے قبل از عید ملت اسلامیہ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ہے۔موصوف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں از خودجائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہم نے صوم رمضان وخصوصی عبادات اورکورونا وباءکے تناظر میںغرباءومساکین اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی کے ذریعہ تزکیہ ¿ نفس و ذات اور تقوی وپرہیزگاری میں اضافہ کرکے اپنے لئے کتناتوشہ ¿ آخرت جمع کیا ہے ؟اخیر میںملت اسلامیہ کی خدمت میں اس عشرہ ¿ نجات اور عید پر ملال کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔


جدید تر اس سے پرانی