کیا پورے مہینے کے روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ادا کیا جاسکتا ہے؟ 


 لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال:  مصافحہ کرنا مسنون ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا کرنے سے سخت منع کیا گیا ہے۔ کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟
جواب:  بیماریوں کے سلسلے میں ڈاکٹروں کے مشوروں اور ہدایتوں پر عمل کرنے کا حکم شریعت نے ہمیں دیا ہے۔ موجودہ حالات میں مصافحہ نہ کرنا ہی سنت ہے کیوں کہ حدیث میں آیا ہے کہ نبی اکرم کے دست مبارک پر بیعت کرنے ایک وفد حاضر ہوا۔ اس میں ایک فرد متعدی بیماری کا شکار تھا۔ آپ نے اس سے مصافحہ نہیں فرمایا۔
سوال:  کیا پورے مہینے کے روزوں کا فدیہ ایک ساتھ ادا کیا جاسکتا ہے؟ 
جواب:  جی ہاں! ایک ساتھ ادا کیا جاسکتاہے۔
سوال:  تلاوت کے درمیان آیت سجدہ پڑھنے کے بعد فوراً سجدہ کرنا ضروری ہے یا بعد میں کرسکتے ہیں؟ 
جواب:  اسی وقت کرنا بہتر ہے،لیکن بعد میں بھی کرسکتے ہیں۔
سوال:  خریدی ہوئی زمین کی زکوٰة میں موجودہ قیمت کا اعتبار کیا جائے گا؟ یا جس قیمت پر وہ خریدی گئی ہے؟ 
جواب:  موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔
سوال:  مسجد سے لوگوں نے اذان کی آواز سنی اور افطار کرلیا جب کہ ابھی دس منٹ وقت باقی تھا، تو کیا ان لوگوں کا روزہ ہوجائے گا؟
جواب:  ان لوگوں کا روزہ نہیںہوگا ، ان پر اس روزے کی قضا واجب ہے۔


جدید تر اس سے پرانی