فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکٹیکسٹس ،ای سی او نیواس سمیتیتا پر ویبنار کا اہتمام کرتی ہے

 



 

فیکٹری آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکٹیکسٹس ، جامعہ ملیہ اسلامیہ  نے 09 مئی 2020 کو بیورو آف انرجی ایفیشنسی (بی ای ای) ،  وزارت برائے توانائی  حکومت ہند  کے  اشتراک سے ای سی او - نواس سمہیتا(ای این ایس) 2018 پر ایک روزہ ویبنار کا اہتمام کیا۔

 

ماہرین اور شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی کی ڈین  پروفیسر حنا ضیاء  نے کہا کہ  ہماری عمارتوں کو زیادہ سے زیادہ توانائی کے موثر بنانے کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی اور رہنما اصولوں کو اپنانے کی ضرورت  ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مناسب تعمیراتی اقدامات شہر اور  کسی بھی  عمارت کے لیے  اجتماعی طور پر قابل قدر توانائی کی بچت میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

محترمہ اکنشا کرشنن ، کنسلٹنٹ بی ای ای اور وکاس رنجن ، ہیڈ آف بلڈنگز ، جی آئی زیڈ نے رہائشی عمارتوں پر توانائی کی کارکردگی  پر روشنی ڈالی ۔ ای سی او نیواس سمہیتا سے متعلق تربیت آرکیٹیکٹ اور گرین بلڈنگ کنسلٹنٹ ابو طلحہ فاروقی نے فراہم  کیے ۔ انہوں نے  ای سی او نیواس سمہیتی  کے  منصوبوں اور توانائی کے تحفظ کے مختلف پہلوؤںکو تفصیل سے بیان کیا ۔

 

ویبنار میں فیکلٹی کے 200 طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکاء نے سوالات بھی کیے جس کے تشفی بخش جوابات ماہرین نے فراہم کیے۔

 

آخر میں فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکٹیکسٹس کے ڈاکٹر قمر ارشاد ،  نے طلباء  کا شکریہ ادا کیا۔

 

لاک ڈاون کے دوران جامعہ میں  آن لائن تدریس کا عمل جاری  ہے اور  اس قسم کے ویبنار  طلباء کی صلاحیتوں کو مزید جلا بخشنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔

جدید تر اس سے پرانی