لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال : اگرکوئی شخص تراویح میں دو رکعت پر بیٹھنا بھول گیا اور تین رکعت مکمل کرلیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: دو بارہ دو رکعت پڑھے اور جتنا قرآن تین رکعت میںپڑھا گیا اس کا بھی اعادہ کرے۔
سوال : کسی شخص کو بار بار پیشاب کے قطرہ آنے کا مرض ہے وہ اس صورت میں نما ز کس طرح ادا کرے؟
جواب : اگر اس کا وضو اتنی دیر بھی نہیں رکتا کہ ایک وقت کی نماز مکمل کرسکے تو وہ ہر نماز کے لیے تازہ وضو کرے اور نماز مکمل کرے خواہ نماز کے دوران اس کا وضو ٹوٹ جائے۔
سوال : کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگواسکتے ہیں؟
جواب : جی ہاں! لگواسکتے ہیں کوئی حرج نہیںہے۔
سوال : کیا حالت سفر میں روزہ رکھنا ضروری ہے؟
جواب : سفر میں روزہ رکھنا ضروری نہیں البتہ اگر مشقت کا امکان نہ ہو تو روزہ رکھنا ہی بہتر ہے۔
سوال: کیا ہم گھر پر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اس وبا کی وجہ سے جماعت کے ساتھ تراویح ادا کرسکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں! آپ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ جماعت بناکر تراویح کا اہتمام ضرور کریں۔