متوفی کے لواحقین کو 02-02لاکھ، زخمیوں کو50-50ہزار روپئے دینے کی ہدایت
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سہجنوا، ضلع گورکھپور میں ایک سڑک حادثے میں مزدوروں / کارکنوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہ مزدورضلع مہراج گنج کے رہنے والے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اس حادثے میںمتوفی کے لواحقین کو 02-02لاکھ روپئے اور شدید طور سے زخمی افراد کو 50-50ہزار روپئے کی مالی مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے سبھی زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت بھی دی ہے۔