لوگوں کی بھلائی میں پترکار ایسوسی ایشن نے لیا بڑا فیصلہ

 



افطار پارٹی میں خرچ ہونے والی رقم سے ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے عید کی خوشیاں
اس بار نہیں منعقد ہوگی افطار پارٹی ، راشن گاڑیوں کو مولانا خالد رشید نے دکھائی ہری جھنڈی
لکھنو ¿۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے پترکار وں نے بہت اہم فیصلہ لیا ہے۔ اترپردیش ضلع مانیتا پراپت پترکارایسوسی ایشن اس سال ہوٹل رائل کیفے میںہونے والی افطار پارٹی نہ کرکے اس افطار پارٹی کے فنڈ سے تمام ضرورت مند لوگوں میں عید پیکٹ کے باٹنے کی شروعات آج سے کی گئی۔آج بروز منگل عیش باغ واقع اسلامک سنٹر آف انڈیا میں مسلم علماءمولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿نے راشن کی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھاکر ضرورت مندوں کو اپنے ہاتھوں سے خاص عید کٹ تقسیم کرکے اس کی شروعات کی۔عید کٹ کے تقسیم کے موقع پر اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اپیل کی کہ جو بھی لوگ افطار پارٹی کرتے تھے وہ اس بار افطار پارٹی نہ کرکے اس فنڈ کو غریب، مسکون اور مزدوروں کی مدد میں دے دیں ۔ انسانی خدمت سے ہی سچا ثواب حاصل ہوگا۔
 اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر پنڈت ہری اوم شرما اور جنرل سکریٹری عبدالوحید نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہمیشہ سے سماج میں اخوت ومحبت کے جذبے سے کام کرتی رہی ہے۔موجودہ وبا کے دور میں انسانیت کے جذبے کے ساتھ ساتھ لوگوںکو رمضان ماہ کی عبادت پوری ہو ان میں کوئی تکلیف نہ ہو ۔ یہ ہم لوگوں کی اولین اہمیت ہے۔ اس لیے اس وقت ان لوگوں کی مددکرنا بہت ضروری ہے۔
 ایسوسی ایشن کے سکریٹری زبیر احمد نے کہا کہ اس بار کورونا موذی وبا کی وجہ سے یہ افطار پارٹی منعقد نہیں کی گئی ہے اور سبھی مذہب کے علماﺅں سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ خدا سے دعا کریں کہ ہمارے ملک اور پوری دنیا کو اس بیماری سے جلد ازجلد نجات ملے۔اس پروگرام میںموجود سماج خادم مرلی دھر آہوجا اور نگہت خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کی اپیل اور سماج کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انسانی نظریے سے لکھنو ¿ کے تمام ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہماری اولین کوشش ہے۔
 ٹیم لکھنو ¿ کے صدر مرتضی علی نے کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں رمضان میں ایسے ضرورت مند لوگ جو خدا کی عقیدت میںلگے ہیں ان کے لیے راحت کٹ کے ساتھ عید کے وقت کام آنے والی خاص کھانے پینے کا سامان عید کٹ میں تقسیم کی جارہی ہے۔ 
 غور طلب بات یہ ہے کہ اترپردیش ضلع مانیتا پراپت پترکار ایسوسی ایشن ضرورت مندوں کی مدد میں اپنی دوسری تعاون کرنے وال تنظیموںکے ساتھ لوگوں کے لیے لاک ڈاﺅن شروع ہونے کے وقت سے ہی کھانا ، کھانے پینے کا سامان، سامک سنے ٹائیزر تقسیم کرکے لوگوںکی مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی کام میں سماج کی ضرورتوں ، لاک ڈاﺅن کے قوانین اور وزیر اعظم کی اپیل کو دیکھتے ہوئے اس بار افطار پارٹی کو منسوخ کر کے اس میں ہونے والے خرچ کی رقم کو ضرورت مندوں اور پریشان حال گھروں کی مدد پر خرچ کیا گیا۔
 آپسی بھائی چارے کے پیغام پر اس انوکھی پہل میں سوشل ڈسٹنسنگ اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ لاگو کیے گئے قوانین کو دھیان میں رکھ کر ضرورت مند گھروں کو خصوصی عید کٹ تقسیم کی گئی۔سماج کے ذمہ دار کے طور پر انسانیت کے اس پاک کام میں خاص تعاون کرنے والے عبدالوحید ، زبیر احمد، نگہت خان، مرلی دھر آہوجہ، مرتضی علی، وامق خان، شہزادے کلیم، عابد قریشی، عرفان محمد خان، طارق وسیم، توصیف حسین، شاہد صدیقی، ظفر ، ڈاکٹر سبط عباس، قدرت اﷲ خان، فیضان قریشی، بھانو پرتاپ سنگھ کے ساتھ ساتھ مختلف طور معاونین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسوسی ایشن سبھی کا شکر گزار ہے جن کی وجہ سے یہ کام انجام دیا گیا۔


جدید تر اس سے پرانی