ملیالم ادب پر ویبینار کا انعقاد



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جدید ہندوستانی زبانوں کے شعبہ ملیالم سیکشن کی ادبی مجلس ’ملیالم سرگاودی‘ نے سینٹ البرٹس کالج، اِرناکولم، کیرالہ کے اشتراک سے ”ادب میں زمان و مکان“ کے موضوع پر ایک وبینیار کا انعقاد کیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ 
 ویبینار کا افتتاح نامور ملیالم نقاد اور یونیورسٹی آف کیرالہ کے رجسٹرار پروفیسر سی آر پرساد نے کیا۔ انھوں نے کلیدی خطبہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر امبی کسوتن منگد نے ملیالم ادب میں زمانہ کے تصور پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے جراثیم کش ادویہ کے ذریعہ زمینوں اور ثقافت کی تباہی پر اپنا ناول تحریر کرتے وقت ہونے والے تجربہ پر تفصیل سے گفتگو کی۔ 
 ساہتیہ اکادمی کی رکن اور نسائی ناقد ڈاکٹر مِنی پرساد نے ماحولیات اور فطرت کے فلسفہ پر اظہار خیال کیا۔ پروفیسر ولسالن وتھو سری (صدر شعبہ ¿ ملیالم، سری شنکراچاریہ سنسکرت یونیورسٹی، کلاڈی) نے ملیالم ادب میں زمان و مکان کے ارتقائی سفر کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جب کہ افسانہ نویس مانسی نے اپنے ادبی تجربات کی روشنی میں نسائی ادب کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ ویبنیار کی نظامت مسٹر بِبن اینٹونی نے کی۔ 


جدید تر اس سے پرانی