فےکلٹی ڈےولپمنٹ پروگرام اختتام پذیر

 



علی گڑھ: کووِڈ-19 کی وبا کے پیش نظر ملک گیر تالا بندی کے دوران طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پےش نظر رکھتے ہوئے دنےا بھر کے اعلیٰ تعلیمی ادارے آن لائن تدریس و تعلیم کے امکانات پر کام کررہے ہےں اور انٹرنےٹ پر دستےاب تعلیمی وےب سائٹوں کی مدد سے طلبہ کی تدریس اور امتحانات کے عمل کو آسان بناےا جا رہا ہے۔ 
 اسی سمت مےں اےک کوشش کے دوران علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے اساتذہ کو آن لائن تدریس و تعلیم کے ذرائع کے استعمال کے طریقوں سے واقف کرانے کی غرض سے سوشل سائنس فےکلٹی کے زےر اہتمام اِنفلِبنےٹ سےنٹر، احمد آباد کے تعاون سے ”منےجنگ آن لائن ٹیچنگ اےنڈ ریسرچ“ موضوع پر اےک دو روزہ آن لائن فےکلٹی ڈےولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کےا گےا جس مےں تقریباً اساتذہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر پروفےسر طارق منصور نے کےا جبکہ افتتاحی خطاب اِنفلِبنےٹ سےنٹر، احمد آباد کے ڈائرےکٹر پروفےسر جے پی جورےل وےب اےکس کی مدد سے احمد آباد سے پےش کےا۔ سوشل سائنس فےکلٹی کے ڈین اور اےف ڈی پی کے کنوینر پروفےسر اکبر حسےن نے مہمانوں اور شرکاءکا خےر مقدم کےا۔
 ملک کے مختلف گوشوں سے آن لائن تدریس اور امتحان کے ماہرین نے پروگرام کے شرکاءکو گوگل کلاس روم، اوپن براڈکاسٹر سافٹ وےئر، ریسرچ ٹولس مےنڈلے اور مائکروسافٹ پاور بیI سمےت مختلف آن لائن پلےٹ فارم کے بارے مےں معلومات اور تربےت فراہم کی۔
  اِنفلِبنےٹ سےنٹر، احمد آباد کے سینئر سائنس داں مسٹر منوج کمار کے نے ای ریسورسز کی مدد سے ریسرچ ورک کو منظم کرنے کے بارے بتاےا اور ریسرچ مےں معاون آن لائن دستےاب مواد کی تلاش اور استعمال کے بارے مےں جانکاری فراہم کی۔مسٹر کمار نے اِنفلِبنےٹ سےنٹر، احمد آباد کی سرگرمےوں پر بھی روشنی ڈالی۔
 پروگرام کے کوآرڈی نےٹر پروفےسر نوشاد علی پی اےم نے گوگل کلاس روم کی مدد سے آن لائن کلاسز کے نظم کے بارے مےں معلومات اور شرکاءکو ذاتی تجربہ کی مدد سے تربےت فراہم کی۔انہوں نے پاور پوائنٹ پےش کش کی مدد سے اساتذہ کو اےل اےم اےس پلےٹ فارم کے استعمال کے بارے مےں بتاےااور تدریسی مواد کی تلاش، ان کے استعمال ، طلبہ کے ٹےسٹ اور اسائنمنٹ وغےرہ کے بارے مےں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
 شعبہ نفسےات کے ڈاکٹر شاہ محمد خان نے تدریس کے ویڈےو موادکے استعمال اور ان کی طلبہ کو فراہمی مےں معاون او بی اےس سے متعلق تجربہ پر مبنی جانکاری دی۔
 پروگرام کے دوسرے دن، کمپےوٹر سےنٹر کے ڈائرےکٹر ڈاکٹر پروےز محمود خان نے مےنڈلے اوپن سورس سافٹ وےئر کی مدد سے ریسرچ کو منظم کرنے کے بارے مےں معلومات فراہم کیں۔ دوسرے سےشن مےں مائکروسافٹ ، اے ٹو زےڈ کلاﺅڈ ، نوئےڈا کی محترمہ پرانجلی وی برمہا نے مائکروسافٹ پاور بی I سافٹر وےئر کے استعمال کے بارے مےں بتاےا۔
 زائد ےونیورسٹی، دبئی کے آئی ٹی لائبرےرےن مسٹر نکےش نارائنن نے ادبی مواد کے ریوےو، رےفرےنس منےجمنٹ، علمی مواد کی اشاعت اور ریسرچ ڈاٹا کے منےجمنٹ کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تجرباتی معلومات فراہم کیں۔
 پروگرام کے اختتامی سےشن مےں گوگل کلاس روم کی مدد سے شرکاءکا اےک ٹےسٹ بھی لےا گےا جبکہ آخر مےں شرکاءنے اپنے خےالات بھی پےش کےے۔ پروفےسر اکبر حسےن کا پےغام بھی پڑھ کر سناےا گےا اور ڈاکٹر پروےز محمود خان اور ڈاکٹر اےس اےم خان نے آخر مےں شرکا کو خطاب کےا۔
 پروگرام کے اختتام پر پروفےسر نوشاد علی پی اےم نے مہمانان اور شرکا کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہےں اس بات کی خوشی ہے کہ اساتذہ نے اس پروگرام مےں بڑی دلچسپی کا اظہار کےا اور نئے تدریسی طریقوں کو سیکھنے مےں پوری توجہ صرف کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی