جامعہ اکیڈمک کونسل کاآن لائن اجلاس ، غور و خوض کے بعد لیے گئے کئی اہم فیصلے

 



 

جامعہ ملیہ اسلامیہ اکیڈمک کونسل (اے سی) کا ایک اہم اجلاس 6 مئی 2020 (بدھ) کو 'گوگل میٹ' کے ذریعے انعقاد عمل میں آیا ۔ 4 گھنٹے تک چلنے والی یہ میٹنگ یونیورسٹی کی تاریخ میں آن لائن پہلی میٹنگ تھی ۔ اس میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر ، رجسٹرار مسٹر اے پی صدیقی (آئی پی ایس) ، ڈین اور کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں کوویڈ 19 کی وجہ سے یونیورسٹی کی تعلیم میں رکاوٹ اور یونیورسٹی کی تعلیم میں بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اے سی نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے جاری کردہ نئی رہنما خطوط کو مکمل طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اے سی میٹنگ میں لئے گئے کچھ اہم فیصلے اور نکات درج ذیل ہیں۔

* آن لائن کلاسز اب 31 مئی 2020 ء تک ہوں گے ۔ قبل ازیں اس کا اختتام 30 اپریل 2020 ء تک ہونا تھا۔

* اسائنمنٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر تے ہویے اسے بڑھا کر 5 جون 2020 تک کے لیے کر دیا گیا ہے ۔

* تمام اساتذہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 15 جون 2020 تک یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ پر اسائنمنٹ مارکس / داخلی تشخیص کے نمبرات اپ لوڈ کردیں۔

* صرف آخری سمسٹر / سال آخر کے طلباء کے امتحانات یونیورسٹی میں یکم جولائی 2020 سے 31 جولائی2020 کے درمیان آف لائن منعقد ہوں گے ۔ طلباء سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد آن لائن امتحانات فارم جمع کروائیں۔

* موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 30 جون 2020 تک شروع ہوں گی۔

* یونیورسٹی میں دوبارہ یکم اگست 2020 سے باقاعدہ طلباء کی کلاسز شروع ہوں گی۔

 

سیشن 2020-21 کے لئے نئے داخلے کے نظام الاوقات:

* سیشن 2020-21 کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 31 مئی 2020 ہے۔

* داخلہ امتحانات یکم اگست سے اگست 2020 کے آخیر تک جاری رہیں گے۔

* نیا تعلیمی سیشن یکم ستمبر 2020 سے شروع ہوگا۔

جدید تر اس سے پرانی