کورونا کو شکست دینے کے لئے ہر سطح پر بہتر کام کرنے کی ضرورت: وزیر اعلیٰ

 




حکومت ہند کی ایڈوائزری کے مطابق صنعتوںدھندھو ںکو شروع کرایا جائے
لکھنؤ
 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف ریاستوں سے واپس آئے مزدوروں /کارکنوں کے لئے کوارنٹین سینٹراور کمیونٹی کچن بندوبست سے متعلق ضلع مجسٹریٹ کو تعاون دینے کے لئے سبھی 75اضلاع میں آئی اے ایس اور سینئر پی سی ایس افسران کو ہدایت دی۔یہ افسر متعلقہ منطقائی کمشنر کی ہدایت سے کام کریں گے۔اس کام کے لئے انہوں نے ایسے افسران کو ہی نامزد کئے جانے کی ہدایت دی ہے جو کسی بھی قسم سے کووڈ 19کے کنٹرول وغیرہ کاموں سے وابستہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ہر سطح پر بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے لوٹنے والے مہاجر مزدوروں/کارکنوں کو کوارنٹین سینٹر بھیجتے ہوئے وہاں ان کا ٹیسٹ کرایا جائے۔اس کے لئے وافر تعداد میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائے۔یہ طبی ٹیم ہیلتھ چیک اپ اور اسکریننگ کا کام کرے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوارنٹین سینٹر اور شیلٹر ہوم میں لوگوں کے لئے کمیونٹی کچن کے ذریعے خوراک کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔مختلف افسران کی جانب سے کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن کا معائنہ کیا جائے۔ان میں صاف صفائی اور تحفظ کے پختہ انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کچن پہلے ہی جیو ٹیگ ہو چکے ہیں۔اسی ضمن میں کوارنٹین سینٹر کو بھی جیو ٹیگ کیا جائے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ راحت کنٹرول روم کی ویڈیو وال سے کوارنٹین سینٹر کی لوکیشن اور وہاں پر ہونے والی کارروائی کی معلومات حاصل کی جا سکے گی۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کوسبھی کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن کے لئے نوڈل افسر مقرر کرنے کی ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ چیک اپ میں صحت مند پائے گئے لوگوں کو 14دن ہوم کوارنٹین کے لئے گھر بھیجتے وقت راشن کٹ مہیا کرایا جائے۔بے سہارا افراد کو راشن کٹ کے ساتھ 01-01ہزار روپئے کا گزر بسر بھتہ بھی دیا جائے۔مریضوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔وزیر اعلیٰ ہیلپ لائن کے ذریعے گرام پردھانوں اورکارپوریٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے نگرانی کمیٹیوں کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کوئی بھی بیرونی شخص اگر چوری چھپے ان کے علاقے میں آئے تو وہ انتظامیہ کو مطلع کریں۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ہاٹ اسپاٹ میں رہنے والے اہلکار اپنے کام کی سائٹ پر نہ آئیں، کیونکہ ایسے لوگوں کے کورونا کیریئر بننے کے امکانات وسیع ہیں۔اس کا بھی خیال رکھا جائے کہ لوگ بنیادی طور پر ماسک یا فیس کور وغیرہ پہن کر ہی باہر نکلیں۔بچوں کی ٹیکا کاری کے کام میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرایا جائے۔یہ بھی یاد رکھا جائے کہ اس کام سے مربوط پیرامیڈیکل اسٹاف ماسک، گلفس اور سینٹائزر کا استعمال کریں۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تیزی سے تربیت دی جائے۔ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری اورپرائیوٹ کووڈ ـنان کووڈ اسپتالوں کی فہرست مرتب کی جائے۔پول ٹیسٹنگ کو فروغ دیتے ہوئے ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔سبھی وینٹی لیٹر فنکشنل رکھے جائیں۔آگرہ، لکھنؤ، میرٹھ، کانپور شہر، مرادآباد، سہارنپور، فیروز آباد وغیرہ اضلاع میں خصوصی نگرانی کی ضرورت ہے۔ان اضلاع سے موثر رابطہ بنا کر یہاں کے مسائل کا تصفیہ کرایا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے لیبر ریفارم پر فوری اسکیم بنائے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے بینک اکاؤنٹ نمبر اور آدھار کارڈ نمبر کو مرتب کرنے کی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے مستفیدین کے اکاؤنٹ میں گزر بسر بھتے کی رقم منتقل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں چینی ملیں اور اینٹ بھٹے بہتر طریقہ سے شروع ہوئے۔حکومت ہند کی ایڈوایجری کے مطابق تحفظاتی معیار کو اپناتے ہوئے صنعتوں دھندھوں کو شروع کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ریاست میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے وسیع حکمت عملی بنائی جائے۔اس کے لئے ضرورت کے مطابق سیکٹورل پالیسیوں میں ترمیم پر بھی غور کیا جائے۔
 اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی