حضرت عبداﷲ بن عباس ؒ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ:
جنت کو رمضان مبارک کے لیے خوشبوو ¿ں کی دھونی دی جاتی ہے اور شروع سال سے آخر تک اسے آراستہ کیا جاتا ہے جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام ”مبشرہ“ ہے اس کے جھونکوں سے جنت کے درختوں کے پتے اور دروازے کے حلقے بجنے لگتے ہیں جنت کے دروازے حضور پاک صلی اﷲ علیہ وسلم کی امت کے لیے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں اور جبرائیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ سرکش شیاطین کو قید کرکے گلے میں طوق ڈال کر دریا میں پھینک دو تاکہ امت محمدی صلی اﷲ علیہ وسلم کے روزوں کو خراب نہ کرے۔
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ ایک منادی کرنے والے کو حکم دیتا ہے کہ تین مرتبہ یہ آواز دے
٭ ہے کوئی مانگنے والا جس کو میں عطا کروں۔
٭ ہے کوئی توبہ کرنے والاجس کی توبہ میں قبول کروں۔
٭ ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم رمضان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیںکہ اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ کاش پورا سال رمضان ہی ہو۔