لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال: رمضان میںکھانے پینے میں کیا استعمال کریںجو صحت کے لیے بھی مفید ہو اور اس سے سنت نبوی پر عمل کرنے کا ثواب بھی حاصل ہو؟
جواب: شہد کا استعمال کیجیے۔ شہد کے متعلق قرآن کریم میںہے ”اس میں لوگوں کے لیے شفاءہے۔ رسول اکرم کو شہد بہت مرغوب تھا۔ جدید طبی ریسرچ میں یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ شہد انسانی صحت کے لیے بے حد قوت بخش ہے۔ متعدد بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
سوال: کیا کورنٹین کرنے کا ثبوت اسلام میںہے؟
جواب: جی ہاںبالکل!حدیث میںکہا گیا ہے کہ لا ضرر ولا ضرار یعنی نہ خود نقصان اٹھاﺅ نہ دوسرے کو نقصان پہنچاﺅ ،کرونٹین کا مقصد دوسرے کو نقصان سے بچانا ہے جس کا ثبوت مذکورہ حدیث سے ملتا ہے۔
سوال: ایک شخص نے مجھ سے قرض لیا تھا اب وہ ادا نہیں کر پارہا ہے تو کیا ہم اس رقم کو زکوٰة کی نیت سے چھوڑ سکتے ہیں؟
جواب: اس طرح زکوٰة نہیں ادا ہوگی البتہ اگر آپ معاف کردیںگے تو صدقے کا ثواب ملے گا۔
سوال: میں نے نفل نماز شروع کی جب ایک رکعت ہوگئی تو معلوم ہوا کہ کپڑے ناپاک ہیں، پھر نماز توڑ دی تو کیا اس نفل نماز کا لوٹانا ضروری ہے؟
جواب: اگر نفل نماز شروع کرنے کے بعد توڑدی ہے تو اس کالوٹاناضروری ہے۔
سوال: کیا دمہ کا مریض حالت روزہ میں آکسیجن لے سکتا ہے؟
جواب: آکسیجن لے سکتا ہے بشرطیکہ اس میں دوا کا کوئی جز شامل نہ ہو۔