امراض تنفس میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلپ لائن کا آغاز

 



علی گڑھ : تنفس (استھما) کی بیماری میں مبتلا بچوں کو راحت دینے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پیڈیاٹرک پلمونولوجی کلینک کی جانب سے ایک ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ 
 پیڈیاٹرک پلمونولوجی کی کنسلٹنٹ انچارج پروفیسر فرزانہ کے بیگ نے بتایا کہ ان کے موبائل نمبر 9412329030 یا ای میل آئی ڈیfkbeig@hotmail.com پر بچوں کے سرپرست رابطہ کرسکتے ہیں۔ 
 انھوں نے بتایا کہ کلینک میں اس بار عالمی یومِ تنفس پر روایتی پروگرام نہیں منعقد کئے جائیں گے اور مریضوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی