رینج اور گرین زون میں اسٹیشنری کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے

 



 روزگار کے امکانات کی نشاندہی کے لئے مطالعہ کرایا جائے: وزیر اعلیٰ
ریونیو اضافہ سے مربوط معاملات میں تیزی سے فیصلے لینے کی ہدایت
آرینج اور گرین زون میں اسٹیشنری کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے
لکھنؤ
 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے روزگارکے امکانات کی نشاندہی کرنے کے لئے مطالعہ کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا ہے کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کی یونٹیںریاست کے صنعتی ترقیات کی ریڑھ ہیں۔ان کو ہر ممکن مدددی جائے۔کاروباری اداروں کوپوری احتیاط کے ساتھ شروع کرایا جائے۔انہوں نے ریونیو اضافہ سے مربوط معاملات میں تیزی سے فیصلے لینے کی ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کے ڈرائیور سمیت دیگر اہلکاروں کو گلفس اور ماسک لازمی طور پر دستیاب کرائے جائیں۔کووڈـنان کووڈاسپتالوں میں ایمرجنسی سروس کے شروع کرنے کے لئے ڈاکٹروں سمیت پوری میڈیکل ٹیم کو انفکشن سے بچا ؤکی تربیت دی جائے۔انہیں پروٹیکشن اکیپمنٹ لازمی طور سے مہیا کرایا جائے۔اسپتالوں میں میڈیکل انفکشن سے بچا ؤسے متعلق پروٹوکال فالو کرایا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پی پی ای کٹ، این 95ماسک اور سینٹائزر وافر مقدار میں دستیاب رہے۔
 وزیر اعلی نے کہا کہ ٹیلی فون کے ذریعے لوگوں کو طبی صلاح فراہم کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی، ای ہاسپٹل کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے ای-ہاسپٹل اور ٹیلی میڈیسن خدمات کے موثر طریقہ سے چلانے کی ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19سے لڑنے کے لئے صحتیاب سسٹم اورمعاشرہ، دونوں کو مسلسل بیدار اور تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے احاطے کو سینٹائز کرتے ہوئے وہاںتحفظ کے ساتھ ہی افراریڈ تھرمامیٹر، تھرمل اسکینر اور سینٹائزر کا بندوبست کیا جائے۔آرینج اور گرین زون میں اسٹیشنری کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔منڈیوں میں انفکشن کو روکنے کے لئے سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کراتے ہوئے ماسک اور گلفس کا استعمال لازمی کیا جائے۔
 وزیر اعلی نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں سینٹائزیشن کا کام کومزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹین سینٹر، شیلٹر ہوم اور کمیونٹی کچن نظام کومزید مستحکم بنایا جائے۔دیہی علاقوں میں قائم کوارنٹین سینٹر کو فعال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری ترقیات،دیہی ترقیات اور پنچایتی راج محکموں کی جانب سے مشترکہ کوشش کر خاص صفائی مہم چلائی جائے۔متعدی امراض پر موثر کنٹرول کے لئے اس قسم کی مہم کو چلایا جانا ضروری ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہاجر مزدوروں اور کارکنوں کو دودھ کمیٹیوں سے جوڑتے ہوئے انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔لہذا ریاست کی سبھی گرام پنچایتوں میں دودھ کمیٹیوں کی تشکیل کی سنجیدگی سے کوششیں کی جائے۔ان کے ذریعے دیہی علاقوں میں کثیر تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔
 اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی