جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے سبھی شعبہ جات میں ای-کنسلٹیشن کی سہولت



علی گڑھ، 12مئی: عام مریضوں کو راحت دینے کے لئے اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج نے سبھی شعبہ جات میں غیر ایمرجنسی مریضوں کو ای-کنسلٹیشن کی سہولت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سہولت عام مریضوں کے لئے ہے جو لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے اسپتال کی خدمات کا فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔ 
 یہ فیصلہ جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی کی صدارت میں ہونے والی کووِڈ-19 ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سبھی شعبوں اور اختصاص میں ای کنسلٹیشن سے مریضوں کو سہولت ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی امراض خواتین و زچگی، تپ دق و امراض تنفس اور ریڈیو تھیریپی شعبہ میں مریضوں کے لئے ٹیلی فون ہیلپ لائن چلارہے ہیں۔ 
 میٹنگ میں جے این ایم سی کے سبھی شعبوں کے سربراہان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ممبر انچارج ٹیلی فون موجود تھے۔ 


جدید تر اس سے پرانی