دفتر آیة اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات مولانا سید سیف عباس نقوی نے دیئے 



مومنین کی سہولت کے لئے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے لہٰذا وہ مومنین جو اپنے روزہ ،نماز یا کسی اور دینی مسئلہ میں شک کریں تو تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح10سے12بجے تک ان نمبروں9415580936,9839097407 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 
 نو ٹ : خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔اس کے علا وہ ای -میل آئیڈی Email:masael786@gmail.comکے ذریعہ بھی معلومات حا صل کرسکتے ہیں ۔


سوال : کیا کفارہ کے ساٹھ روزے رکھنا مسلسل واجب ہے ؟ 
جواب : اگر روزہ کا کفارہ ساٹھ روزے واجب ہو جائیں تو اکتیس روزے مسلسل رکھے جائیں گے اس کے بعد روزوں کے درمیان وقفہ دیا جا سکتا ہے ۔
سوال : زکات کن کن چیزوں پر واجب ہوتی ہے اور مقدار نصاب کیا ہوتا ہے ؟ 
جواب : گیہوں ، جو ، خرمہ ، کشمش، سونا ،چاندی،اونٹ، گائے، بھیڑ بکری،پر اس وقت واجب ہوتی ہے جب انکا وزن ۷۴۸ کلو گرام ہو ۔ 
سوال : کیا خمس رمضان کے مہینہ میں ادا کرنا چاہئے اس کے علاوہ دوسرے مہینوں میں ادا نہیں ہو سکتا ہے ؟ 
جواب : خمس صرف رمضان میں واجب نہیں ہوتا ہے بلکہ سال میں ایک دفعہ معین کی ہوئی تاریخ پر واجب ہوتا ہے ۔ 
سوال : اگر کوئی لڑکی بغیر حجاب کے آفس جاتی ہے اور روزہ رکھتی ہے تو کیا اسکا روزہ باطل ہوگا ؟
جواب : اگر روزہ دار لڑکی بغیر حجاب کے آفس جاتی ہے تو اس کا روزہ صحیح ہوگا مگر گنہگار ہوگی ۔ 
سوال : جاہل مقصر کسے کہتے ہیں اور اسکا کیا حکم ہے؟ 
جواب : ایسا شخص جسکے لئے مسائل کا دریافت کرنا ممکن ہو اور وہ مسائل کو دریافت نہ کرے جاہل مقصر کہلاتا ہے اور ایسا شخص گنہگار ہوتا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی