لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
سوال: کورونا وائرس یا دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے شریعت نے کیا رہ نمائی فرمائی ہے؟
جواب: رسول اکرم کی واضح ہدایت ہے کہ اگر تم بیمار ہو تو ڈاکٹروں سے علاج کراﺅ اور ان کی بتائی ہوئی احتیاطی تدبیروں پر عمل کرو۔ حدیث شریف میںہے کہ کلونجی میں ہر مرض کی دوا موجود ہے سوائے موت کے ۔ اس لیے افطار وسحری کے درمیان کلونجی ا ستعمال کریں۔
سوال: اگر کسی نے فجر کی اذان کے دوران پانی پی لیا تو کیا اس کا روزہ ہوجائے گا؟
جواب: اس کا روزہ نہیں ہوگا۔
سوال: کیا کورونا وائرس مریض کے علاج کے لیے روزے کی حالت میںخون پلازمادیا جاسکتا ہے یانہیں؟
جواب: مذہب اسلام میںکسی بھی انسان کی جان بچانا عظیم عبادت ہے اور Convalescent Therapy کے لیے پلازماڈونیٹ کرنے کے لیے وہ لوگ جو کووڈ-۹۱ کی زد میں آئے ہوں اور اس کے بعد ان کو شفاحاصل ہوگئی ہو انہی سے یہ پلازما لیا جاسکتا ہے۔ اس لیے اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
سوال: میرا مرض دائمی ہے۔ ڈاکٹر نے روزہ رکھنے کو منع کیا ہے تو میں کیا کروں؟
جواب: اس صورت میں روزے کا فدیہ یعنی پونے دو کلو گیہوں یا اس کی قیمت کسی غریب کو ہر روزے کے بدلے دے دیں۔
سوال: اگر کسی شخص نے عشاءکی فرض نماز نہیں پڑھی توکیا تراویح کی جماعت میں شامل ہوسکتا ہے؟
جواب: ایسے شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے عشاءکی فرض پڑھے بعد میں تراویح ادا کرے اس لیے کہ تراویح عشاءکی نماز پڑھے بغیر درست نہیںہوتی۔