وزیر اعلیٰ نے ضرورت مند وں اور اہل لوگوں کو راشن کارڈ دینے کی ہدایت دی




مزدوروں/کارکنوں یا کسی بھی ضرورت مند کے پاس راشن کارڈ نہ ہونے پر بھی اناج دیا جائے: وزیر اعلیٰ
کووڈ 19پر موثر کنٹرول کے لئے ٹیسٹنگ اور ٹریننگ پر خاص زور دیا جائے
لکھنؤ
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی ضرورت مندوں اور اہل لوگوں کو راشن کارڈ دیے جانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں آنے والے سبھی مزدوروں/کارکنوں کو مرحلہ وار راشن کارڈ فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے۔مہاجر مزدوروں /کارکنوں یاکسی بھی ضرورت مند کے پاس راشن کارڈ نہ ہونے پر بھی انہیں اناج دستیاب کرایا جائے۔اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ کسی کو بھی کھانے یا اناج کا مسئلہ نہ ہونے پائے۔
 وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لاک ڈاؤن بندوبست کاجائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کنٹرول میں نگرانی کمیٹیوں کااہم کردار ہے۔اس لئے سبھی گرام پنچایت اوربلدیاتی اداروں میں وارڈ سطح پر بہتر سرولانس کے لئے نگرانی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے۔نگرانی کمیٹیاں ہوم کوارنٹین کی مدت میں مہاجر مزدوروں /کارکنوں کے سرولانس کا کام بخوب ہی کر رہی ہیں۔نگرانی کمیٹیوں کی جانب سے یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بیرونی شخص اگر چوری چھپے ان کے علاقے میں آئے تو وہ انتظامیہ کو مطلع کریں۔بعد میں، نگرانی کمیٹیاںشجر کاری اور اناج تقسیم میں بھی مفید کردار ادا کر سکتی ہیں۔نگرانی کمیٹیوں کے کام کے لئے ایک میکنزم تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی میں گرام پردھان، گرام چوکیدار، آشاء کارکنان رضاکار اور نہرویوا کیندر کے ارکان کو شامل کیا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے ضلع آگرہ، میرٹھ اور کانپور شہر میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن کو ٹیگ کیا جائے۔انہوں نے پرنسپل سکریٹری زراعت،پرنسپل سکریٹری غذاو رسد اور کمشنر برائے غذاکومنڈیوں کا معائنہ کرکے رپورٹ مہیا کرانے کے ہدایت دی۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19پر موثر کنٹرول کے لئے ٹیسٹنگ اور ٹریننگ پر خاص زور دیا جائے۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ اور طبی ٹیم کی بہتر تربیت سے انفکشن کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی جانب سے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔طب، پولیس سمیت سبھی فرنٹ لائن ورکرز کو انفکشن سے بچانے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کئے جائیں۔اسپتالوں میں پی پی ای کٹ، این 95ماسک اور سینٹائزر وغیرہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سبھی وینٹی لیٹر کو فعال رکھا جائے۔نان کووڈ اسپتالوں میں میڈیکل انفکشن سے بچاؤ کے سبھی بندوبست کرتے ہوئے ایمرجنسی خدمات کو فوری بحال کیا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے برسات کے موسم میں ہونے والے متعدی امراض کی روک تھام کے لئے ابھی سے تیاری شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ متعدی امراض سے بچاؤ اور علاج ، گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کے بندوبست کے لئے کوشش کی جائے۔محکمہ صحت کی جانب سے متعدی امراض کی روک تھام سے متعلق بین المحکمہ جاتی اجلاس اسی ہفتے منعقد کرایا جائے۔
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوارنٹین سینٹر میں مہاجر مزدوروں /کارکنوں کے نام، پتہ، ٹیلی فون نمبر اور کارکردگی سے متعلق تفصیلات مرتب کریں۔مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے میں اس کی تفصیل مفید ثابت ہوگی۔کووڈ 19کی وجہ سے متاثر اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنا ضروری ہے۔اس کے پیش نظر سرمایہ کاری اضافہ سے متعلق کارروائی کو رفتاردیا جائے۔ریونیو اضافہ کے پیش نظر مائننگ سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ہاٹ اسپاٹ علاقوں کے باہر ہارڈویئر کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔
 اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آرکے تیواری، زرعی پیداوار کمشنر جناب آلوک سنہا، کمشنر برائے انفرااسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو کمار متل، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار، پولیس ڈائریکٹر جنرل جناب ہتیش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم ڈاکٹر رجنیش دوبے،پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای نونیت سہگل، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اورپنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری غذا ورسد محترمہ نویدیتا شکلا ورما،پرنسپل سکریٹری زراعت ڈاکٹردیویش چترویدی،پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی