کیا ریڈیو یا ٹی وی پر آیت سجدہ سنی تو سجدہ¿ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟


 لکھنو ¿۔ رمضان ہیلپ لائن ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن ہے۔واضح رہے کہ اسلامک سنٹر آف انڈیا کے تحت دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میں روزہ داروں کی دینی اور شرعی رہ نمائی کے لیے۲۰۰۲ئ میں قبل رمضان ہیلپ لائن قائم کی گئی تھی ۔ جس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ای میل کے ذریعہ روزہ، نماز ، زکوٰة اوردیگر مسائل سے متعلق سوالات ملک اور بیرون ملک سے بھی کرتے ہیں۔ جن کے جوابات مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی سربراہی میں علمائے کرام کا ایک پینل دیتا ہے۔لوگ اپنے سوالات ان نمبروں 9415023970 9335929670, 9415102947, 7007705774, 9140427677 اور ای میل : ramzanhelpline2005@gmail.com نیز وےب سائٹ: www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں۔
 سوال: وضو کے بعد اعضاءسے ٹپکنے والے پانی کا کیا حکم ہے؟
 جواب: وضو کے بعد اعضاءسے ٹپکنے والا پانی نجس نہیں ہوتا ہے،یہ پانی اگر کپڑے پر لگ جائے تو کپڑے بھی نجس نہیںہوتے۔
 سوال: کیا ریڈیو یا ٹی وی پر آیت سجدہ سنی تو سجدہ ¿ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
 جواب: ریڈیو اور ٹی وی پر اگر قاری لائیو تلاوت کررہا ہیں تو سجدہ تلاوت واجب ہوگا لیکن ریکاڈ کی ہوئی تلاوت نشر ہورہی ہو تو سجدہ واجب نہیں ہوگا۔
 سوال: تلاوت کے درمیان آیت سجدہ پڑھنے کے بعد فوراً سجدہ کرنا ضروری ہے یا بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟ 
 جواب: تلاوت کے درمیان آیت سجدہ پڑھنے کے بعد فوراً سجدہ کرنا بہتر ہے لیکن بعد میں بھی کرسکتے ہیں۔
 سوال: ایک شخص کا داماد غریب ہے محنت مزدوری کرتا ہے، توکیا وہ اپنے داماد کو زکوٰة دے سکتا ہے؟
 جواب: اگر داماد مستحق ہے تو اپنے داماد کوبھی زکوٰة دے سکتا ہے لیکن اپنی بیٹی کو نہیں دے سکتا۔
 سوال: ایک شخص دوا کی فیکڑی میں کام کرنے کے دوران بےہوش ہوجائے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
 جواب: اگر روزہ کے دوران روزہ دار بے ہوش ہوجائے تو بےہوش ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔


جدید تر اس سے پرانی