اگر کوئی روزہ دار ناک کے ذریعہ پانی اندر کھینچ لے تو کیا روزہ ٹوٹ جائےگا؟


دفتر آیة اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے جاری ہیلپ لائن پر مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات مولانا سید سیف عباس نقوی نے دیئے
مومنین کی سہولت کے لئے شیعہ ہیلپ لائن مسلسل کئی سالوں سے دین کی خدمت کو انجام دے رہی ہے لہٰذا وہ مومنین جو اپنے روزہ ،نماز یا کسی اور دینی مسئلہ میں شک کریں تو تمام مراجع کے مقلدین مسائل شرعیہ جاننے کے لئے صبح10سے12بجے تک ان نمبروں9415580936,9839097407 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
 نو ٹ : خواتین حضرات کے لیے خصو صی طور پر ہیلپ لائن کا انتظام کیا گیا ہے جس میں خواتین کے سوالوں کے جواب خاتون عالمہ دیں گی ۔ لہٰذا خواتین اس نمبر پررابطہ کریں ۔ 6386897124۔اس کے علا وہ ای -میل آئیڈی Email:masael786@gmail.comکے ذریعہ بھی معلومات حا صل کرسکتے ہیں ۔

سوال : اگر کوئی روزہ دار ناک کے ذریعہ پانی اندر کھینچ لے تو کیا روزہ ٹوٹ جائےگا؟
جواب: کیونکہ ناک سے پانی حلق میں جاتا ہے اس لئے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔
سوال: کیا خمس کی رقم فقیروں کودی جا سکتی ہے ؟
جواب : خمس کی رقم فقیروں کو نہیں دی جائےگی آدھا حصہ سادات کو دیا جائےگا آدھا حصہ حاکم شرع کو دیا جائےگا ۔
سوال : کیانماز آیات میں ایک سورہ کو پانچ دفعہ پڑھا جا سکتا ہے ؟
جواب : نماز آیات میں ایک سورہ پانچ مرتبہ پڑھا جا سکتا ہے اور ایک سورہ کے پانچ جز کر کے بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
سوال :کیا اگر کوئی روزہ دارروزے کی حالت میں سر پر تیل لگا ئے تو روزہ باطل ہو جائےگا ؟
جواب :روزے کی حالت میں سر پر تیل لگا نا مکروہ ہے اس سے روزہ باطل نہیں ہوگا ۔
سوال : جن چیزوں پر زکات واجب ہے کیا ان تمام چیزوں کا نصاب ایک ہوگا؟
جواب : نہیں ۔جن چیزوں پر زکات واجب ہے ان سب کا نصاب ایک نہیں ہے بلکہ ہر چیز کانصاب الگ الگ ہوگا۔
٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی